چین کے شمالی صوبے ہیبے کی ہوانگ ہوا پورٹ پر معائنہ روبوٹ چائنہ انرجی ریلوے ایکویپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے مرمتی ٹرین ڈیپو میں مال بردار ٹرین کی جانچ پڑتال کررہا ہے-(شِِنہوا)
شی جیا چوانگ(شِنہوا)چین میں مال بردار ٹرینوں کے معائنے کے لئے پہلا ذہین روبوٹ نظام چین کے شمالی صوبہ ہیبے کے ہوانگ ہوا پورٹ پر فعال کر دیا گیا ہے۔ یہ جدید روبوٹک نظام ایک دن میں زیادہ سے زیادہ 10 ٹرینوں کا معائنہ کرسکتا ہے۔
چائنہ انرجی ریلوے ایکویپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی سو ننگ مرمتی برانچ کے نائب جنرل منیجر وانگ پینگ کے مطابق یہ روبوٹ عام نقائص کی شناخت میں 100 فیصد درستگی حاصل کرچکے ہیں۔
وانگ کا کہنا تھا کہ اس روبوٹ سیٹ میں ایک روبوٹ ٹرین کے نچلے حصے کا اور 2 روبوٹ اطراف کا معائنہ کرتے ہیں۔ یہ مجموعی طور پر 54 بوگیوں کا معائنہ 135 منٹ میں مکمل کرسکتے ہیں۔
11 مئی کو اپنے آغاز کے بعد سے روبوٹک معائنہ سہولت ہوانگ ہوا کے ٹرین مرمتی ڈیپو میں استعمال کی جا رہی ہے۔
وانگ نے کہا کہ آئندہ 4 ماہ میں اطراف کا معائنہ کرنے والے روبوٹس کی تعداد 10 تک پہنچا دی جائے گی۔ اس وقت روبوٹ ٹیم ایک معائنہ صرف 27 منٹ میں مکمل کرے گی جو پہلے 16 افراد تقریباً 50 منٹ میں مکمل کرتے تھے۔
