اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلروس دنیا کے سب سے بڑے اسلحہ برآمد کنندگان میں سے ایک...

روس دنیا کے سب سے بڑے اسلحہ برآمد کنندگان میں سے ایک ہے،روسی صدر

روسی صدر ولادیمیر پوتن روسی دارالحکومت ماسکو کے کریملن میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں-(شِنہوا)

ماسکو(شِنہوا)روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ روس دنیا میں ہتھیار برآمد کرنے والے سب سے بڑے ممالک میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت روس کے فوجی سازوسامان کی بڑی مانگ ہے۔

روسی صدر نے فوجی اور تکنیکی تعاون کے بارے میں ایک اجلاس کے دوران کہاکہ روس ہتھیاروں کی عالمی منڈی میں سرفہرست 5 بڑے ملکوں میں شامل ہے اور بہت سے شعبوں میں اپنی صف اول کا برآمدی مقام برقرار رکھے ہوئے ہے۔

ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ روس نے 2024 میں عام طور پر برآمدی ذمہ داریوں کو پورا کیا۔ انہوں نے کہا کہ روسی فوجی مصنوعات کے آرڈرز کا ذخیرہ اب خاصا سنجیدہ ہے۔ یہ کئی ارب ڈالرز پر مشتمل ہے۔ انہوں نے ہتھیاروں کی برآمدات میں اضافے کے لئے کوششیں تیز کرنے پر زور دیا۔

روسی صدر نے کہا کہ روسی فوجی سازوسامان کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے حکومت کو ہدایت کی کہ وہ ریاستی حمایت کے نئے اقدامات پیش کرے اور اس کی صلاحیت کو فروغ دے۔

روسی صدر نے کہا کہ روس کے فوجی سازوسامان اور ہتھیاروں کو مسلسل بہتر بنایا جا رہا ہے اور ملٹری انڈسٹریل کمپلیکس کا بنیادی کام ملک کی خصوصی فوجی کارروائیوں کے لئے روسی فوج کو اسلحہ فراہم کرنا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!