اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینامریکہ بحیرہ جنوبی چین میں کشیدگی کے لئے فلپائن کواستعمال نہ کرے،چین...

امریکہ بحیرہ جنوبی چین میں کشیدگی کے لئے فلپائن کواستعمال نہ کرے،چین کی وارننگ

فلپائن کے بحری جہاز ہوانگیان ڈاؤ جزیرے کے ارد گرد کے پانیوں میں غیر قانونی ماہی گیری میں مصروف ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ بحیرہ جنوبی چین میں کشیدگی پیدا کرنے کے لئے فلپائن کو استعمال نہ کرے اور فلپائن کو فوری طور پر چین کے نانشا چھن ڈاؤ جزائر میں تائی شیان جیاؤ پر اشتعال انگیزی اور خلاف ورزیاں بند کر دینی چاہئیں۔

چین کی وزارت خارجہ کی  ترجمان ماؤننگ نے یہ بات فلپائن میں امریکی سفیر کی جانب سے ایکس پر کی گئی ایک پوسٹ سے متعلق میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہی، جو تائی شیان جیاؤ کے قریب فلپائن کی ماہی گیر کشتیوں کے خلاف چینی کوسٹ گارڈ کے جہازوں کی حالیہ قانون نافذ کرنے والی کارروائیوں سے متعلق تھی۔

ترجمان نے کہا کہ فلپائن نے تائی شیان جیاؤ پر غیر قانونی طور پر اترنے کے لئے اہلکاروں کو بار بار بھیجا جو چین کی خودمختاری اور بحیرہ جنوبی چین میں فریقین کے طرز عمل سے متعلق اعلامیے کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کے جوابی اقدامات جائز اور قانونی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ بحیرہ جنوبی چین میں کشیدگی پیدا کرنے کے لئے فلپائن کا استعمال بند کرے اور وہاں امن و امان کو نقصان نہ پہنچائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلپائن کو فوری طور پر چین کے نانشا چھن ڈاؤ میں تائی شیان جیاؤ پر اشتعال انگیزی اور خلاف ورزیاں بند کرنی چاہئیں ورنہ چین بھرپور جواب دے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!