اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین۔متحدہ عرب امارات سرمایہ کاری فورم نے دو طرفہ تعاون کو مضبوط...

چین۔متحدہ عرب امارات سرمایہ کاری فورم نے دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنا دیا

متحدہ عرب امارات، دبئی کی دبئی ایکسپو سٹی میں چائنہ پویلین کا  بیرونی منظر۔ (شِنہوا)

ابوظہبی (شِنہوا) ابوظہبی کے قریب چین۔ متحدہ عرب امارات صنعتی صلاحیت تعاون نمائشی علاقے (جے او سی آئی سی پارک) میں چین۔متحدہ عرب امارات سرمایہ کاری فورم (نان جنگ سیشن) منعقد ہوا جس میں دونوں ممالک کے 120 سے زائد سرکاری عہدیدار، کاروباری رہنما اور مالیاتی ادارے شریک ہوئے۔

چین کی نان جنگ بلدیاتی حکومت اور ابوظہبی سرمایہ کاری دفتر کے اشتراک سے منعقدہ اس فورم کا موضوع سرمایہ کاری کی صلاحیت بڑھانے کے لئے مل کر کام کرنا تھا۔اس میں سرمایہ کاری بریفنگ، کاروباری روڈ شوز اور ایک منصوبے پر دستخط کی تقریب شامل تھی۔

نان جنگ کے میئر چھن ژی چھانگ نے اپنے اہم خطاب میں امید ظاہر کی کہ دونوں اطراف کے کاروباری ادارے اور تنظیمیں مختلف شعبوں میں تعاون مضبوط کریں گی ۔

انہوں نے نان جنگ میں قائم مزید اداروں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ پارک میں اپنی موجودگی کو بڑھائیں کیونکہ اس کا مقصد باہمی تجارت کو نئی بلندیوں تک پہنچانا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں چینی سفارتخانے کے اقتصادی اور تجارتی قونصلر ژو لیان نے کہا کہ وہ نان جنگ اور چین کے دیگر خطوں سے مزید اعلیٰ معیار کے اداروں کے حوالے سے متحدہ عرب امارات میں وسیع تر سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کے لئے پارک کے ساتھ شراکت داری کے منتظر ہیں۔

خلیفہ اقتصادی زونزابوظہبی گروپ کی چیف کمرشل آفیسر فاطمہ الحمادی نے کہا کہ اقتصادی زون، جے او سی آئی سی پارک کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا تاکہ چینی پیداواری اداروں کو مشرق وسطیٰ، افریقہ اور یورپ میں اپنا کام بڑھانے کے نئے مواقع مہیا کئے جاسکیں۔

تقریب کے دوران تعاون کے مجموعی طور پر 5 معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!