اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلروس کا افغان سفارتی مشن کو سفیر کا درجہ دینے کا اعلان

روس کا افغان سفارتی مشن کو سفیر کا درجہ دینے کا اعلان

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا کی فائل فوٹو۔(شِنہوا)

ماسکو (شِنہوا) روس نے اعلان کیا ہے کہ وہ ماسکو میں افغان سفارتی مشن  کو سفیر کے درجے پر بڑھائے گا جو طالبان حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں تازہ ترین پیشرفت ہے۔

روسی وزارت خارجہ کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان قیادت کے نمائندوں کو بتادیا گیا ہے کہ روس نے ماسکو میں افغان سفارتی مشن کا درجہ سفیر تک بڑھانے کا فیصلہ روسی سپریم کورٹ کے طالبان تحریک کی سرگرمیوں پر عائد پابندی معطل کرنے کے بعد کیا ہے۔

وزارت نے مزید کہا ہے کہ روسی صدر کے خصوصی مندوب برائے افغانستان ضمیر کابلوف نے افغان وزرائے خارجہ اور داخلہ سے ملاقات کرکے انہیں اس فیصلے سے آگاہ کیا۔

گزشتہ ہفتے روس نے طالبان کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکال کر روس میں طالبان کی سرگرمیوں پر عائد پابندی کو معطل کردیا تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!