یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں سن میکر آئل اینڈ گیس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں سینوپیک یوگنڈا کی ذیلی کمپنی کے مقامی ملازمین کے تربیتی پروگرام کی افتتاحی تقریب میں زیر تربیت افراد ایک مشین کو دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)
کمپالا(شِنہوا) یوگنڈا کی سنٹرل پراسیسنگ فیسیلٹی(سی پی ایف) کی تعمیر کا ٹھیکہ رکھنے والی چینی کمپنی سینوپیک نے یوگنڈا کے تیل کے شعبے کے لئے مقامی تربیت یافتہ افرادی قوت تیار کرنے کی کوششوں کے تحت یوگنڈا کے 800 سے زائد افراد کی تربیت کا آغاز کر دیا ہے۔
سینوپیک کے مطابق یہ تربیت اکتوبر تک مختلف مراحل میں سن میکر آئل اینڈ گیس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں دی جائے گی جس میں فیبریکیشن، پائپ فٹنگ اور سکیفولڈنگ جیسے شعبہ جات شامل ہیں۔
یوگنڈا کی پٹرولیم اتھارٹی کی نیشنل کنٹینٹ منیجر بیٹی جیکی ناموبیرو نے کہا کہ صنعت کو اب بھی بڑی تعداد میں تربیت یافتہ مقامی افرادی قوت کی ضرورت ہے۔
ناموبیرو نے کہا کہ اس موقع پر میں اس اقدام پر سینوپیک-یوگنڈا لمیٹڈ اور سن میکر کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے یوگنڈا کے عوام کی استعداد بڑھانے کے لئے مسلسل کوششیں کیں۔
سینو پیک کے پراجیکٹ ڈائریکٹر یی شو ہوئی نے کہا کہ کمپنی پہلے ہی 900 افراد کو تربیت دے چکی ہے اور اب مزید تقریباً 860 افراد کو خاص طور پر پائپ لائن ویلڈنگ، سی پی ایف کی تنصیب، تعمیرات اور دیکھ بھال کے شعبوں میں تربیت دینے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link