چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان ٹیکس معاملے پرکوئی مشاورت یا مذاکرات نہیں ہوئے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین نے امریکہ کے ساتھ ٹیکس معاملے پر کوئی مشاورت یا بات چیت نہیں کی ہے اور نہ ہی اس پر کسی معاہدے تک پہنچا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے یہ بات جمعرات کے روز یومیہ نیوز بریفنگ میں امریکی میڈیا کی حالیہ خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہی۔ ان خبروں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں ممالک ٹیکس معاملے پر مذاکرات کررہے ہیں اور جلد ہی کسی معاہدے تک پہنچ سکتے ہیں۔
گو نے کہا کہ یہ سب جھوٹی خبریں ہیں۔ یہ امریکہ ہی ہے جس نے چین کے ساتھ ٹیکس جنگ شروع کی تھی، اس ضمن میں چین کا مئوقف ہمیشہ سے مستقل اور واضح رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر لڑائی ہوئی تو ہم ضرور لڑیں گے، اگر امریکہ بات کرنا چاہتا ہے تو ہمارے دروازے کھلے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین صرف برابری، احترام اور باہمی مفاد کی بنیاد پر بات چیت اور مذاکرات کا خواہش مند ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link