اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین سے وسطی ایشیا کیلئے مال بردار ٹرین سروس کا باقاعدہ آغاز

چین سے وسطی ایشیا کیلئے مال بردار ٹرین سروس کا باقاعدہ آغاز

’’سیٹی کی ایک لمبی گونج کے ساتھ چھونگ چھنگ نے بین الاقوامی روابط کی جانب ایک بڑا قدم بڑھا دیا ہے۔ آج شہر نے وسطی ایشیا کے لیے اپنی پہلی باقاعدہ مال بردار ٹرین سروس کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ پیش رفت چین کے اندرونی علاقوں میں کھلی معیشت کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگ میل سمجھی جا رہی ہے۔

مقامی کمپنی کی تیار کردہ قیمتی ‘پولی ایسٹر چپس’ سے لدی یہ ٹرین اس وقت ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند کی جانب گامزن ہے۔ پہلے کے برعکس، اب کارگو ٹرینوں کو انتظار نہیں کرنا پڑتا، بلکہ یہ مقررہ وقت اور طے شدہ راستوں پر چلتی ہیں۔

چھونگ چھنگ میں تیار ہونے والی مصنوعات جیسے الیکٹرک گاڑیاں اور اسمارٹ آلات جب اس روٹ کا حصہ بنیں گی تو یہ راہداری وسطی ایشیا اور دیگر ممالک کے لیے “سنہری مواقع کا دروازہ” بن جائے گی۔‘‘

یہ ٹرین 12 دنوں میں تقریباً 4,700 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر ازبکستان کے دارالحکومت پہنچے گی۔ مال بردار ٹرین سنکیانگ کے ہورگوس پورٹ کے ذریعے چین سے روانہ ہوگی اور قازقستان سے گزرتے ہوئے تاشقند پہنچے گی۔ چائنہ ریلوے چھنگ دو گروپ کمپنی لمیٹڈ کا بتانا ہے کہ ہر ماہ دو ٹرینیں چھونگ چھنگ سے وسطی ایشیا کے لئے روانہ ہوں گی۔

ساؤنڈ بائٹ1(چینی): لو لنگ، عملہ، چھونگ چھنگ ریلوے لاجسٹک سنٹر، چائنہ ریلوے چھنگ دو گروپ کمپنی لمیٹڈ

’’مال بردار ٹرینیں اب مقررہ وقت، طے شدہ راستوں اور باقاعدہ فریکوئنسی کے ساتھ چلتی ہیں، جس سے سامان کی ترسیل کا انتظام زیادہ مؤثر اور منظم ہو گیا ہے۔ ماضی میں کارگو ٹرین کے انتظار کے ماڈل کے مقابلے میں یہ نئی سروس کئی نمایاں فوائد کی حامل ہے۔کم وقت میں سامان کی ترسیل، لاگت میں نمایاں کمی اور زیادہ پائیداری اس ٹرین سروس کی نمایاں خصوصیات ہیں۔ یہ ترقی نہ صرف وقت اور وسائل کی بچت کو یقینی بناتی ہے بلکہ جنوب مغربی چین میں قائم غیر ملکی تجارتی کمپنیوں کو سرحد پار نقل و حمل کی بہتر اور قابلِ اعتماد سہولت بھی فراہم کرتی ہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ2(چینی):فو کن، سیلز مینیجر، یو شی نو (چھونگ چھنگ) سپلائی چین مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ

’’ٹرین سروس چھونگ چھنگ اور وسطی ایشیا کے درمیان نقل و حمل کے دورانیے کو 30 فیصد تک کم کرتی ہے۔ یہ اقدام مقامی صنعت کاروں کو اس خطے میں مسابقتی مصنوعات کے لئے اپنا مارکیٹ شیئر میں اضافے کے لئے مؤثر مدد فراہم کرے گا۔‘‘

 حالیہ برسوں کے دوران چھونگ چھنگ نے داخلی طور پر ایک مکمل تجارتی مرکز بن رہا ہے۔ شہر سے روانہ ہونے والی چین، یورپ مال بردار ٹرینوں اور وسطی ایشیائی ممالک کے لئے جانے والی ٹرینوں کی تعداد اور کارگو کی مقدار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فروری کے مہینے تک چھونگ چھنگ سے یورپی اور وسطی ایشیائی ممالک کے لئے 18 ہزار سے زائد ٹرینیں روانہ ہوچکی ہیں۔

یہ ٹرینیں مقرر کردہ 50 سے زائد رستوں سے گزرتی ہوئی ایشیا اور یورپ کے 100 سے زائد مرکزی شہروں اور علاقوں تک پہنچتی ہیں۔

چھونگ چھنگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!