چین کی جنوب مغربی بلدیہ چھونگ چھنگ کے ضلع ہی چھوان کے دیہات میلان کے کتب خانے میں وانگ ڈیان کتاب کا مطالعہ کر رہا ہے۔ (شِنہوا)
تائی یوآن(شِنہوا)چین کے بالغ شہریوں میں 2024 کے دوران مطالعے کی مجموعی شرح 82.1 فیصد تک پہنچ گئی ہے جو پچھلے سال کے مقابلے میں 0.2 فیصد پوائنٹس کا معمولی اضافہ ہے۔
چین کے شمالی صوبے شنشی کے شہر تائی یوآن میں مطالعے کے حوالے سے چوتھی قومی کانفرنس میں پیش کئے گئے سروے سے ظاہر ہوا کہ گزشتہ سال بالغ شہریوں نے فی فرد اوسطاً 4.8 اشاعتی کتب اور 3.5 ای-کتب کا مطالعہ کیا جو 2023 کے مقابلے میں اضافہ ظاہر کرتا ہے۔
اس کے علاوہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سال 2024 میں چینی کم عمر افراد نے فی کس اوسطاً 11.7 کتابوں کا مطالعہ کیا۔
سروے میں مزید بتایا گیا کہ شہریوں کی روزمرہ زندگی میں ڈیجیٹل مطالعہ کے طریقوں کی ہم آہنگی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ تقریباً 40 فیصد بالغ افراد نے آڈیو بکس سننے کی عادت اپنا لی ہے جبکہ تقریباً 80 فیصد لوگ موبائل فون کے ذریعے مطالعہ کرتے ہیں۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link