اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں اسپین کا انکیوبیٹر، ٹیکنالوجی کمپنیوں کی عالمی مسابقت میں معاون

چین میں اسپین کا انکیوبیٹر، ٹیکنالوجی کمپنیوں کی عالمی مسابقت میں معاون

’ شی جی انکیوبیٹر‘ چین میں اسپین کا ایک کاروباری انکیوبیٹر ہے جو وسائل اور معاونت کے ذریعے شنگھائی، چین میں موجود اسپین کی ٹیکنیکل کمپنیوں کو عالمی سطح پر پھیلاؤ میں مدد کر رہا ہے۔ یہ بات ایشیا پیسفک کے لئے پولی ٹیکنک یونیورسٹی آف میڈرڈ (یو پی ایم) کے ریکٹر کے نمائندے اور ’شی جی انکیوبیٹر ‘کے چیئرمین زاویر فیرے نے پیر کے روز شِنہوا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہی ہے۔

ٹیکنالوجی کی بنیاد پر شروع کئے گئے نئے کاروباروں، بالخصوص ماحول دوست ٹیکنالوجی کے لئے سال 2018 میں’ شی جی انکیوبیٹر‘  کا قیام عمل میں آیا تھا۔ یہ نوجوان کاروباری افراد کو شنگھائی کی ٹونگ جی یونیورسٹی میں اپنے کاروباری خیالات کو ترقی دینے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ یو پی ایم نے سال 2012 سے پولی ٹیکنیک یونیورسٹی آف کیٹالونیا کے ساتھ اپنی موجودگی برقرار رکھی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ (ہسپانوی): زاویر فیرے، نمائندہ ریکٹر برائے ایشیا پیسیفک، پولی ٹیکنک یونیورسٹی آف میڈرڈ (یو پی ایم)، چیئرمین، شی جی انکیوبیٹر

’’یہ انکیوبیٹر اسپین میں ہمارے طاقتور کاروباری پروگرام کی منطقی ترقی ہے۔ کاروباری لوگ یہاں دنیا کی سب سے بڑی اور ابھرتی ہوئی چین کی منڈی میں اپنے کاروباری خیال کو ترقی دے سکتے ہیں۔ وہ اس سطح پر مقابلہ کرنے کے لئے اس عالمی نظریہ کو حاصل کرسکتے ہیں۔

چونکہ ہم چین میں تعلقات قائم کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں اور ہمارے پاس ایک مستقل مندوب بھی ہے۔ اس لئے ہم اپنے طلباء اور کاروباری افراد کی بہتر مدد کر سکتے ہیں۔ اس سال ہم نے چینی ،ہسپانوی کیمپس کی دیگر شراکت دار یونیورسٹیوں کے کاروباری افراد کے لئے بھی اپنے دروازے کھول دئیے ہیں۔

شنگھائی کے انوکھے ماحولیاتی نظام میں ہر کام بہت زیادہ متحرک انداز میں ہو رہا ہے۔ یہ نظام زیادہ لچکدار ہے اور اس میں سرمایہ کاروں، ممکنہ شراکت داروں، سپلائرز یا صنعتکاروں جیسے اہم کھلاڑیوں سے رابطہ کرنا زیادہ آسان ہوتا ہے۔

ہم انہیں خیالات کے مرحلے سے لے کر کاروباری خیال کی توثیق، مالیاتی مسائل، قانونی مسائل، عالمی سطح پر پھیلاؤ، چین میں کاروبار کرنے کے طریقوں تک مختلف موضوعات پر تربیت دیتے ہیں۔ ہم تقریبات کا انتظام بھی کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ شنگھائی میں ہونے والے کاروباری ایونٹس تلاش کرتے ہیں۔

اب تک ہم پولی ٹیکنیک یونیورسٹی آف میڈرڈ سے نکلنے والے اسٹارٹ اپس اور سپن آفس کمپنیوں کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔ رواں برس ہم نے دیگر شراکت داروں تک اپنی سرگرمیاں بڑھا دی ہیں۔ ہم مزید کاروباری افراد کے لئے دروازے کھولنا چاہتے ہیں، چاہے ان کا تعلق لاطینی امریکہ سے ہوں یا اسپین سے۔

چین کی کمپنیاں یورپی منڈی میں داخل ہونے اور مقامی شراکت داروں کو تلاش کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ انہیں پورے لاطینی امریکہ میں دلچسپی ہے۔ ان کے درمیان ہسپانوی زبان اور ثقافت کی قدر مشترک موجود ہے۔ اگر وہ اس میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں تو ہم ایک پل کے طور پر بھی کام کر سکتے ہیں۔ ایک یونیورسٹی کے طور پر ہم نے انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی میں لاطینی امریکہ کی بہترین یونیورسٹیوں کے ساتھ معاہدے  کر رکھےہیں۔

یہ اسپین اور چین کے درمیان جدت کے شعبے میں تعلقات کے لئے بہت اچھا وقت ہے۔ یہاں ایسے مواقع ہیں جو دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں۔ یہ مواقع خاص طور پر ہماری ماحول دوست ٹیکنالوجیز کے شعبے میں پائے جاتےہیں۔ یہ ایک ایسا شعبہ ہے جس میں دونوں طرف  دلچسپی پائی جاتی ہے۔ ‘‘

میڈرڈ سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!