اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک (ایس سی بی) کے گروپ چیف ایگزیکٹو بل ونٹرز کی فائل فوٹو۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک گروپ کے سی ای او بل ونٹرز نے کہا ہے کہ چین کے اعلیٰ ٹیکنالوجی شعبے کی ترقی اور چینی اداروں کی بیرون ملک مواقع کی تلاش کے ساتھ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کےچین سے متعلق کاروبارنے مضبوط ترقی کی ہے اور وہ وسیع امکانات سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔
ونٹرز نے اتوار سے پیر تک بیجنگ میں جاری رہنے والے چائنہ ترقیاتی فورم 2025 سے قبل شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں خصوصی طور پر کچھ شاندار کامیابیوں نے ملک میں سرمایہ کاری سے متعلق توقعات میں اضافہ کیا ہے ۔
انہوں نے حال ہی میں چین کے مشرقی صوبے ژےجیانگ کے ہا نگ ژو میں واقع اہم ٹیکنالوجی اداروں کا دورہ کیا تھا۔
ونٹرز نے کہا کہ چینی ادارے اے آئی لارج لینگویج ماڈلز کی ترقی اور اس سے بننے والے اے آئی ٹولز میں انتہائی ترقی یافتہ ہیں، انہوں نے ان ٹولز کو تیزی سے روزمرہ زندگی کا حصہ بنانے پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ مالیاتی ٹیکنالوجی کے شعبے میں ان ہائی۔ٹیک اداروں کا ایک صارف ہے۔ بینکاری گروپ ان کو قرض مہیا کرتا اور ان کی برآمدات و بیرون ملک منڈیوں کی توسیع میں معاونت کرتا ہے۔
