اتوار, اگست 17, 2025
تازہ ترینچین میں مزدورں کی کمی دور کرنے کے لئے مصنوعی ذہانت سے...

چین میں مزدورں کی کمی دور کرنے کے لئے مصنوعی ذہانت سے چلنے والے ربڑ کا رس نکالنے والے روبوٹس تیار

چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان میں ایک خودکار ربڑ ٹیپنگ روبوٹ قدرتی ربڑ کی صنعت کی ایک کمپنی سے منسلک ربڑ کے باغات میں نیچے اتر رہا ہے۔(شِنہوا)

ہائی کو(شِنہوا)چین نے اپنی قدرتی ربڑ کی صنعت کو درپیش مزدوروں کی قلت سے نمٹنے کے لئے ربڑ کے درخت سے رس نکالنے والے موبائل روبوٹ کی رونمائی کی ہے جو زرعی آٹومیشن میں ایک اہم پیشرفت ہے۔

چائنیز اکیڈمی آف ٹراپیکل ایگریکلچرل سائنسز (سی اے ٹی اے ایس) اور بیجنگ کی ٹیک فرم آٹوموٹو واکنگ ٹیکنالوجی کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کیا گیا یہ خودکار روبوٹ اپریل میں درختوں سے رس نکالنے کے موسم کے دوران چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان میں ربڑ کے باغات میں استعمال کے لئے تیار ہے۔

ایک نمائشی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روبوٹ ربڑ کے درخت کے قریب پہنچ رہا ہے، اس کے بعد وہ درستگی کے ساتھ رک جاتا ہے اور پھر اپنے روبوٹک بازو کو بڑھاتا ہے تاکہ اس کے تنے پر چیرا لگانے  کی درست حرکت کی جا سکے۔ چیرا لگانے کے چند سیکنڈ کے اندر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روبوٹ کی جانب سے بنائے گئے چیرے سے سفید دودھیا لیٹیکس تیزی سے بہنے لگتا ہے۔

ٹائر بنانے کے لئے اہم اور صنعتی رسد کے ذریعہ کے طور پر چین کا قدرتی ربڑ کا شعبہ اس وقت اپنے سخت کام، رات کی شفٹوں اور اس کام کے باعث بیماریوں کے واقعات کی وجہ سے افرادی قوت کی کمی کا سامنا کر رہا ہے۔

سی اے ٹی اے ایس ربڑ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کاؤ جیان ہوا نے کہاکہ ربڑ ٹیپنگ کی صنعت کا بڑا مسئلہ ربڑکے درخت سے رس نکالنے والوں کی نقل مکانی ہے جسے دور کرنے کے لئے ربڑ ٹیپنگ روبوٹس کو تیار کیاگیاہے۔

ربڑ ٹیپ کرنے والا روبوٹ فی گھنٹہ 100 سے 120 درختوں کی کٹائی کرسکتا ہے ، جو لیتھیم بیٹریوں سے چلتا ہے اور 8 گھنٹے سے زیادہ مسلسل کام  کرتا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس کی 20 سیکنڈ کے اندر بیٹری تبدیل کرنے کی صلاحیت بڑے باغات میں بلاتعطل کام کو یقینی بناتی ہے۔

آٹوموٹو واکنگ ٹیکنالوجی کے شریک بانی سن یاؤ نے شِنہوا کو بتایا کہ بڑے پیمانے پر پیداوار کے مرحلے میں آنے کے بعد ربڑ ٹیپنگ روبوٹ کی قیمت ایک لاکھ یوآن (13ہزار820 امریکی ڈالر) سے کم ہوجائے گی اور 50 مو (3.33 ہیکٹر) ربڑ کے باغ کے لئے روبوٹ پر مبنی ٹیپنگ تقریباً 18 ماہ کے اندر خریداری کی لاگت کو پورا کرے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!