اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلامریکہ اور یوکرین کے درمیان ریاض میں ہونے والے مذاکرات نتیجہ خیز...

امریکہ اور یوکرین کے درمیان ریاض میں ہونے والے مذاکرات نتیجہ خیز رہے، یوکرینی وزیر دفاع

سعودی عرب کے شہر ریاض میں امریکی اور یوکرینی وفود کے درمیان مذاکرات کے مقام رٹز کارلٹن ہوٹل کابیرونی منظر۔(شِنہوا)

ریاض(شِنہوا) یوکرین کے وزیر دفاع رستم عمروف نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں امریکہ اور یوکرین کے وفود کے درمیان مذاکرات اختتام پذیر ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت "نتیجہ خیز اور مفید” رہی، جس میں "توانائی سمیت اہم نکات” پر بات چیت کی گئی۔

یوکرین کے وفد کی قیادت کرنے والے عمروف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اس بات پر زور دیا کہ یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کا مقصد یوکرین اور یورپ کے لئے "منصفانہ اور دیرپا امن کو یقینی بنانا” ہے۔

اس سے قبل یوکرین اور امریکہ کے وفود نے ریاض میں ملاقات کی تھی۔

خبررساں ادارے یوکرینفارم کے مطابق یوکرین کے وفد میں یوکرین کی وزارت خارجہ کے ریاستی سیکرٹری اولیکزینڈر کاراسیوچ، صدارتی دفتر کے نائب سربراہ پاؤلو پالیسا اور ایہور زہوؤکوا کے علاوہ نائب وزیر توانائی میکولا کولیسنک بھی شامل تھے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ ملاقات پیر کو امریکی اور روسی وفود کے درمیان ہونے والی بات چیت سے پہلے ہوئی ہے۔ میڈیا نے اتوار کو بتایا کہ روسی وفد ریاض پہنچ گیا ہے۔ روسی صدارتی معاون یوری اوشاکوف نے اس سے قبل بتایا تھا کہ وفد میں روس کے ایوان بالا میں بین الاقوامی امور کی کمیٹی کے چیئرمین گریگوری کاراسین اور روس کی فیڈرل سکیورٹی سروس کے سربراہ کے مشیر سرگئی بیسیدا شامل ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!