تسردوگی ،چین کےجنوب مغربی صوبےسیچھوان میں دنیا کے سب سے بڑے الٹرا ہائی وولٹیج (یو ایچ وی) کنورٹر اسٹیشن کی دیکھ بھال پر مامور ایک کارکن ہیں۔
وہ چین کےجنوب مغربی صوبےسیچھوان میں یالونگ دریا کے کنارے پر واقع ایک گاوں میں پلے بڑھے ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ1(چینی): تسردوگی، دیکھ بال کے کارکن، بوتوو کنورٹر اسٹیشن
’’میں اس دریا کے کنارے پر پلا بڑھا ہوں۔ یہاں میں مچھلیاں پکڑا کرتا تھا اور اس کنارے بھیڑ بکریاں چراتا تھا۔ یہ دریا تسلسل کے ساتھ بہتا رہتا ہے اور آخرکار دریائے جنشا میں مل جاتا ہے۔
مجھے آج بھی یاد ہے کہ میرے بچپن میں ہمارے پاس بجلی نہیں تھی۔ میری ماں نے مجھے ایک چھوٹی سی پائن مشعل بنا کر دی لیکن اس کی روشنی صرف ایک یا دو میٹر تک ہوتی تھی۔
میں نے ماں کو بتایا کہ میں بڑے ہوکر ایک بڑی مشعل بناؤں گا اور اس سے راستوں اور پورے گھر کو روشن کردوں گا۔‘‘
برسوں کی محنت کے بعد تسردوگی نے چین کی ایک معروف یونیورسٹی میں داخلہ لیا جہاں سے انہوں نے الیکٹریکل انجینئرنگ میں تعلیم حاصل کی۔
اپنی برادری کو روشن کرنے کے اصل خواب کو پورا کرنے کے لئے تسردوگی گریجویشن کے بعد اپنے علاقے میں واپس آگئے۔
ساؤنڈ بائٹ2(چینی): تسردوگی،دیکھ بال کے کارکن، بوتوو کنورٹر اسٹیشن
’’ہم تقریباً 2500 میٹر کی بلندی پر واقع دالیانگ پہاڑوں کے ایک دور افتادہ علاقے میں ہیں۔ یہاں کا کنورٹر اسٹیشن تقریباً 90 معیاری فٹ بال کے میدانوں کے برابر ہے۔
اس اسٹیشن کی ٹرانسمیشن صلاحیت متاثر کن ہے۔مکمل لوڈ کے ساتھ یہ اسٹیشن روزانہ 3 کروڑ 60 لاکھ کلو واٹ گھنٹے تک بجلی فراہم کرسکتا ہے۔
یہ دنیا کے دوسرے سب سے بڑےہائیڈرو پاورا سٹیشن باہیتن ہائیڈرو پاور اسٹیشن سے منسلک ہے۔‘‘
بوتوو کنورٹر اسٹیشن لیانگ شان یائی خودمختار علاقے کے بوتوو کاؤنٹی میں واقع ہے۔ یہ اسٹیشن چین کے مغرب سے مشرق بجلی کی ترسیل کے نظام کا ایک اہم مرکز ہے۔
اس اسٹیشن کو تین سال کی تعمیر کے بعد 2022 میں مکمل کرکے استعمال میں لایا گیا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ3(چینی): تسردوگی،دیکھ بال کے کارکن، بوتوو کنورٹر اسٹیشن
’’اسٹیشن بذات خود بالکل نیا ہے اور یہاں کام کرنے والے لوگ بھی زیادہ تر نوجوان ہیں۔ ہماری اوسط عمر شاید 25 یا 26 کے لگ بھگ ہے۔
ہم ایک ساتھ رہتے اور کام کرتے ہیں اس لئے ہمارے درمیان بہت ساری چیزیں اور باتیں مشترک ہیں۔
نوجوانوں کے اس گروپ کے ساتھ اتنا وقت گزارنے کے بعدمیں نےمحسوس کیا کہ میرے ساتھی خاندان کی طرح ہیں۔
عام طور پر ہم شفٹ روٹیشن سسٹم پر عمل کرتے ہیں۔ہم زیادہ تر اسٹیشن پر دس دن کام کرتے ہیں اور پھر سات یا آٹھ دن چھٹی کرتے ہیں۔
بڑے پیمانے پر مرمت کے دوران ہمیں سارا وقت سائٹ پر رہنا پڑتا ہے۔ ہمیں تمام آلات کا مکمل معائنہ، ممکنہ خطرات کی نشاندہی، انہیں ٹھیک کرنا اور کسی بھی نقائص کو سنبھالنا ہوتا ہے۔‘‘
2024 کے آخر تک بوتوو کنورٹر اسٹیشن نے چین کے مشرقی صوبوں جیانگ ژو اور ژی جیانگ میں مجموعی طور پر 100ارب کلو واٹ گھنٹے ماحول دوست بجلی فراہم کی ہے۔
چھینگ دو، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link