منگل, فروری 24, 2026
انٹرنیشنلمیکسیکو، ال مینچو کیخلاف کارروائی کیلئے رومانوی ساتھی کی نگرانی فیصلہ کن...

میکسیکو، ال مینچو کیخلاف کارروائی کیلئے رومانوی ساتھی کی نگرانی فیصلہ کن ثابت ہوئی

میکسیکو کے بدنامِ زمانہ منشیات فروش اور جالسکو نیو جنریشن کارٹیل کے سربراہ نیمیسو اوسیگیرا سروینٹس المعروف ال مینچو کیخلاف کارروائی کیلئے اسکی ایک رومانوی ساتھی کی نگرانی فیصلہ کن ثابت ہوئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میکسیکو کے حکام نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے ال مینچو تک رسائی اور اس کیخلاف بڑے فوجی آپریشن کیلئے اسکی گرل فرینڈ کی نگرانی کی اور اسکا استعمال کیا۔

میکسیکو کے وزیر دفاع جنرل ریکارڈو تریویلا نے بتایا ہے کہ امریکی خفیہ معلومات کی مدد سے خصوصی فورسز نے اتوار کی صبح ریاست جالسکو کے علاقے تاپالپا میں آپریشن کیا اور جھاڑیوں میں چھپے ہوئے ال مینچو کو تلاش کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں وہ اور اسکے 2باڈی گارڈز زخمی ہوئے بعد ازاں حراست میں لیکر ہیلی کاپٹر کے ذریعے منتقل کیا جا رہا تھا کہ ال مینچو راستے میں ہلاک ہو گیا۔

حکام کے مطابق فوجی انٹیلیجنس نے ال مینچو کی گرل فرینڈ کے ایک قریبی ساتھی کو ٹریک کیا تھا جو اسے جمعے کو تاپالپا لیکر گیا تھا اسی نقل و حرکت سے ڈرگ لارڈ کی موجودگی کی تصدیق ہوئی جس کے بعد آپریشن کو حتمی شکل دی گئی، ال مینچو کیخلاف آپریشن اور اسکے بعد کی پرتشدد کارروائیوں میں مجموعی طور پر 70سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں سکیورٹی اہلکار، مشتبہ کارٹیل ارکان اور عام شہری شامل ہیں،جھڑپوں کے دوران 2راکٹ لانچر بھی برآمد کئے گئے ہیں جبکہ 1فوجی ہیلی کاپٹر کو گولی لگنے سے ہنگامی لینڈنگ بھی کرنا پڑی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!