پاکستان کے نامور اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کہا ہے کہ انسان کو جنس نہیں بلکہ کردار کی بنیاد پر جانچا جانا چاہئے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشرے میں منفی رویے صرف مردوں تک محدود نہیں، خواتین بھی بعض اوقات ناانصافی یا سخت رویوں کی حامل ہو سکتی ہیں، میرے والد اور بھائی بھی مرد ہیں اور وہ بہترین انسان ہیں اسلئے ہر مرد کو ایک سا سمجھنا بہت بڑی غلطی ہے۔




