بدھ, فروری 25, 2026
پاکستانپنجاب، 2735 مزید سرکاری سکول نجی شعبے کو دینے کا فیصلہ

پنجاب، 2735 مزید سرکاری سکول نجی شعبے کو دینے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے سرکاری سکول نجی شعبے کو دینے کا تیسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق تیسرے مرحلے میں 2ہزار 735مزید سکول نجی شعبے کو دیئے جائینگے، پہلے دو مراحل میں اب تک 10ہزار سکول نجی شعبے کے حوالے کئے جا چکے ہیں۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق فیصلے کا مقصد معیارِ تعلیم میں بہتری اور داخلوں میں اضافہ ہدف ہے تاہم طلبہ کو مفت اور معیاری تعلیم کی سہولت جاری رہے گی، پسماندہ علاقوں کے سکول بھی پروگرام میں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 31مارچ 2026مقرر کی گئی ہے جبکہ منتخب پارٹنرز یکم اپریل سے سکولوں کا انتظام سنبھالیں گے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!