کوہاٹ میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے ڈی ایس پی سمیت 5 اہلکار اور 2 شہری شہید ہوگئے۔
ڈی پی او شہباز الٰہی کے مطابق کوہاٹ کے نواحی علاقے شکردرہ کے مقام پر دہشت گردوں نے پولیس موبائل کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی اسد محمود، ایس آئی انار گل سمیت 5اہلکار شہید ہوئے، شہدا میں 2 شہری بھی شامل ہیں جبکہ 3 اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں نے حملے کے بعد پولیس موبائل کو بھی آگ لگا دی اور موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے کر فرار ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔




