منگل, فروری 24, 2026
پاکستانعمران خان کا علاج شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں ذاتی معالجین سے کروایا...

عمران خان کا علاج شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں ذاتی معالجین سے کروایا جائے، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عمران خان کا علاج شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں ذاتی معالجین سے کروانے کا مطالبہ کردیا۔

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج صبح 2 بجے مجھے ایک میسج کے ذریعے اتنا بتایا گیا کہ بانی پمز ہسپتال انجکشن لگانے کیلئے لائے گئے تھے تاہم مجھے پیشگی اطلاع نہیں تھی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارا ا مطالبہ آج بھی وہی ہے کہ عمران خان کا مکمل طبی معائنہ اور علاج شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں ان کے ذاتی ڈاکٹروں اور فیملی کی موجودگی میں کرایا جائے تاکہ ان کی صحت کے حوالے سے تمام خدشات دور کیے جا سکیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی کی صحت سے متعلق شفافیت ضروری ہے، انہیں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!