لندن (شِنہوا) لندن کی میٹروپولیٹن پولیس نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ میں برطانیہ کے سابق سفیر پیٹر مینڈلسن کو سرکاری عہدے کے غلط استعمال کے شبے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق 72 سالہ مینڈلسن کو کیمڈن کے ایک پتے سے گرفتار کیا گیا اور پوچھ گچھ کے لئے لندن کے ایک پولیس سٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے۔
میٹروپولیٹن پولیس کے ترجمان نے آن لائن جاری بیان میں کہا کہ یہ کارروائی ولٹ شائر اور کیمڈن کے علاقوں میں دو پتوں پر تلاشی کے وارنٹ جاری کئے جانے کے بعد عمل میں آئی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ تفتیش کی شفافیت کو متاثر ہونے سے بچانے کے لئے اس مرحلے پر مزید معلومات فراہم نہیں کی جا سکتیں۔




