منگل, فروری 24, 2026
انٹرنیشنلیورپی ماحولیاتی ادارے کی برطانیہ میں سرخ بارش کی پیشگوئی

یورپی ماحولیاتی ادارے کی برطانیہ میں سرخ بارش کی پیشگوئی

یورپی ماحولیاتی ادارے CAMSکے سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ برطانیہ میں بلڈ رین یعنی سرخ بارش کا امکان ہے۔

رپورٹس کے مطابق حالیہ دنوں میں برطانیہ کے مختلف علاقوں میں مسلسل بارشیں ہو رہی ہیں اور بعض مقامات پر رواں سال تقریبا ًروزانہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ صحرائے اعظم سے اٹھنے والی سرخ گرد کی ایک بڑی تہہ یورپ سے ہوتی ہوئی برطانیہ کی جانب بڑھ رہی ہے، سرخ گرد جب برطانیہ کی جاری بارشوں کیساتھ ملے گی تو بارش کا رنگ سرخ دکھائی دیگا جسے عام طور پر بلڈ رین کہا جاتا ہے۔

اگرچہ اس نام سے یہ منظر خوفناک محسوس ہو سکتا ہے تاہم ماہرین کے مطابق یہ بارش انسانی صحت کیلئے مضر نہیں ہوتی، اس کے نتیجے میں گاڑیوں اور کھلی سطحوں پر باریک سرخ مٹی کی تہہ جم سکتی ہے۔

سینئر سائنسدان مارک پیرنگٹن کے مطابق یہ سرخ گرد زیادہ تر جنوبی انگلینڈ کے اوپر بلند فضائوں میں گزرے گی، امکان ہے کہ یہ منگل تک برطانیہ پہنچ جائیگی اور دوپہر کے وقت تقریباً 2گھنٹے تک یہ کیفیت برقرار رہ سکتی ہے۔

میڈیا کے مطابق اس گرد کا سبب افریقا کے علاقوں میں موسمی حیاتیاتی ایندھن (بایو ماس)کو جلانے کا عمل بھی ہو سکتا ہے جس سے فضا میں دھواں اور ذرات بلند ہو جاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ صحرا میں چلنے والی تیز ہوائیں گرد کو فضا کی بالائی تہوں تک پہنچا دیتی ہیں اور اگر بالائی فضاں میں ہوائیں شمال کی جانب چل رہی ہوں تو یہ ذرات ہزاروں کلو میٹر کا سفر طے کرتے ہوئے برطانیہ تک پہنچ سکتے ہیں۔

دوسری جانب برطانوی میٹ آفس نے بھی تصدیق کی ہے کہ برطانیہ میں بارشوں کا سلسلہ مارچ کے وسط تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!