منگل, فروری 24, 2026
تازہ ترینچین کے سائنس و ٹیکنالوجی عجائب گھروں میں بہار تہوار کی تعطیلات...

چین کے سائنس و ٹیکنالوجی عجائب گھروں میں بہار تہوار کی تعطیلات کے دوران 35 لاکھ سے زائد دورے

بیجنگ (شِنہوا) بہار تہوار کی 9 روزہ تعطیلات کے دوران چین کے سائنس و ٹیکنالوجی عجائب گھروں میں 35 لاکھ سے زائد دورے ہوئے۔ بیجنگ میں قائم چائنہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میوزیم (سی ایس ٹی ایم) نے بتایا کہ ان عجائب گھروں میں عوام کے لئے تہوار جیسے سائنسی مظاہرے پیش کئے گئے جن میں علم، تفریح اور ثقافتی تجربات کو یکجا کیا گیا تھا۔

سی ایس ٹی ایم نے خود بھی گھوڑے کے سال کی مناسبت سے منعقدہ موضوعاتی تقریبات کے ذریعے 2 لاکھ سے زائد افراد کا خیر مقدم کیا، جبکہ ملک بھر کے سائنس و ٹیکنالوجی عجائب گھروں نے مقامی حالات کے مطابق اپنی سرگرمیوں کو ترتیب دیا اور چینی برج کی ثقافت، غیر مادی ثقافتی ورثے اور جدید ترین ٹیکنالوجیز کو یکجا کرتے ہوئے مختلف سائنسی موضوعات پر مبنی پروگرام منعقد کئے۔

سی ایس ٹی ایم کے مطابق وہ 2026 میں ملک کے سائنس و ٹیکنالوجی عجائب گھروں کی قیادت کرے گا اور سائنسی آگاہی کے طریقہ کار میں جدت لانے اور بہتر خدمات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا، جس کا مقصد سائنس اور ٹیکنالوجی میں قومی خود انحصاری کی بنیادوں کو مضبوط بنانا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!