ایران میں حکومت مخالف احتجاج کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملک میں مظاہرے تیسرے روز بھی جاری رہیں جہاں تہران یونیورسٹی، امیر کبیر، شریف یونیورسٹی جیسی آٹھ جامعات کے طلبہ سڑکوں پر نکل آئے، سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور حکومت کیخلاف نعرے لگائے، مظاہرین انقلاب ایران سے پہلے کے شیر اور سورج کی تصاویر والے ایرانی پرچم اٹھائے ہوئے تھے جو حکومت مخالف علامت کے طور پر استعمال ہو رہا ہے، کچھ مقامات پر مظاہرین اور فورسز میں جھڑپوں کی بھی اطلاعات بھی ملی ہیں۔
مظاہرے زیادہ تر جامعات اور طلبہ کی جانب سے شروع ہوئے ہیں اور احتجاج کو ایک سیاسی تحریک کی شکل دی جا رہی ہے۔




