بھارت میں جھارکھنڈ کے ضلع چترا میں ایک ائیر ایمبولنس طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے جبکہ حادثے کے نتیجے میں پائلٹ اور عملے سمیت سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
یہ چھوٹا بیچ کرافٹ سی 90 ایئر ایمبولنس طیارہ رانچی سے نئی دہلی جا رہا تھا جب وہ چترا کے قریب جنگلی علاقے میں گر گیا، طیارے میں 7افراد سوار تھے جن میں ایک مریض، ایک ڈاکٹر، ایک پیرامیڈک، دو معاون عملے اور دو پائلٹس شامل تھے۔
حکام نے کہا ہے کہ واقعے کے بعد تمام 7افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔




