اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینروس میں چینی ساختہ کاروں کی تعداد 23 لاکھ سے زائد ہوگئی

روس میں چینی ساختہ کاروں کی تعداد 23 لاکھ سے زائد ہوگئی

روس ، ماسکو میں منعقدہ کار ایکس نمائش فورم میں چینی کار برانڈ ڈونگ فینگ موٹر کی ایک کار کی نمائش کی جارہی ہے۔ (شِنہوا)

ماسکو (شِنہوا) ایک تجزیاتی ادارے آٹواسٹیٹ کی جاری کردہ ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق رواں سال یکم جنوری تک روس میں اندراج شدہ چینی ساختہ مسافر کاروں کی تعداد تقریباً 23 لاکھ 60 ہزار ہوچکی تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی ساختہ کاریں ملک کی اندراج شدہ مجموعی مسافر گاڑیوں کا 5 فیصد ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ ہر 20 میں سے ایک کار چینی ساختہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق چیری کو روس میں چینی ساختہ کاروں میں سبقت حاصل ہے،اس کے 5 لاکھ 28 ہزار 200 یونٹس کا اندراج ہوا ہے جو کل اندراج شدہ چینی ساختہ گاڑیوں کا 20 فیصد سے زائد ہے۔  اس کے بعد گیلے کی 4 لاکھ 22 ہزار 400 کاریں ہیں جبکہ تیسرے نمبر پر ہیول کی 4 لاکھ 4 ہزار 300 یونٹس کا اندراج ہوا ہے۔

ماڈل کے اعتبار سے ہیول جولین کراس اوور مقبول ترین ماڈل ہے،اس کے 1 لاکھ 64 ہزار 200  یونٹس کا اندراج ہوا ہے ۔ چیری ٹگ گو 7 پرو میکس کراس اوور بھی ایک لاکھ کا سنگ میل عبور کرچکی ہے اور اس کے 1 لاکھ 4 ہزار یونٹس کا اندراج ہوا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!