اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلروس یوکرین تنازع پر امن مذاکرات کے لئے تیار ہے، کریملن

روس یوکرین تنازع پر امن مذاکرات کے لئے تیار ہے، کریملن

کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف کی فائل فوٹو ۔(شِنہوا)

ماسکو (شِنہوا) کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس یوکرین تنازع حل کرنے کے لئے بات چیت کو تیار ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق روس ۔ یوکرین تنازع کے پرامن حل کے امکانات سے متعلق بات کرتے ہوئے پیسکوف نے کہا کہ "ہمارا کھلا پن برقرار ہے”۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن مستقل نکتہ نگاہ  اپنائے ہوئے ہیں۔

پیسکوف نے کہا کہ پوتن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ماہ کے اوائل میں ٹیلی فون پر بات چیت میں یوکرین پر بات چیت کے امکان پر اتفاق کیا تھا۔

روسی اور امریکی وفود نے منگل کے روز سعودی دارالحکومت ریاض میں بات چیت کی جس میں تنازع کے خاتمے اور دوطرفہ تعلقات بہتر بنانے کے لئے کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!