اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے قدیم شہر کو ملائیشیا سے ملانے والے نئے فضائی روٹ...

چین کے قدیم شہر کو ملائیشیا سے ملانے والے نئے فضائی روٹ کا آغاز

چین کے شمال مغربی صوبے شانشی کے دارالحکومت شی آن میں شیان یانگ بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ٹرمینل 5 کے روانگی ہال سے مسافر گزر رہے  ہیں۔(شِنہوا)

شی آن(شِنہوا)چین کے شمال مغربی صوبے شانشی کے دارالحکومت شی آن کو ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور سے ملانے والے نئے فضائی روٹ کا باضابطہ افتتاح کردیا گیا ہے۔

صبح 8 بج کر 40 منٹ پر ایئربس اے 320 طیارہ شی آن کے شیان یانگ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہوا۔ چائنہ ایسٹرن ایئرلائنز روزانہ دوطرفہ پرواز چلاتی ہے۔ یہ طیارہ اپنے بیرون ملک سفر کے دوران چین کے جنوب مغربی صوبہ یون نان کے شہر کونمنگ میں صبح 11:15 بجے رکتا ہے اور مقامی وقت کے مطابق شام 4:50 بجے کوالالمپور پہنچتا ہے۔

واپسی کی پرواز کوالالمپور سے مقامی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 50 منٹ پر روانہ ہوتی ہے۔ 4 گھنٹے بعد کونمنگ میں رکتی ہے اور اگلے روز رات ایک بج کر 35 منٹ پر شی آن پہنچتی ہے۔

گزشتہ جمعرات کو شی آن کے شیان یانگ بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ٹرمینل 5 کے فعال ہونے کے بعد یہ پہلا بین الاقوامی فضائی روٹ بھی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!