امریکی شہر لاس اینجلس میں سالانہ لاس اینجلس ٹریول اینڈ ایڈونچر شو کے دوران چینی بوتھ پر ڈریگن کی شکل کا ایک میسکوٹ نمائش کےلئے رکھا گیاہے۔(شِنہوا)
لاس اینجلس(شِنہوا)امریکہ کا سب سے بڑا سالانہ لاس اینجلس ٹریول اینڈ ایڈونچرشو ختم ہوگیا، جس میں چین کے بوتھ نے امریکی مہمانوں کو ملک کے ثقافتی ورثے اور موسم سرما کے سفر کے متنوع پرکشش مقامات متعارف کرائے۔
یہ 2 روزہ تقریب لاس اینجلس کنونشن سنٹر میں منعقد ہوئی۔ نئے چینی سال کی ثقافت اور برفانی سیاحت پر مبنی چائنہ بوتھ نے بصری طور پر دلکش ٹریول گائیڈز اور رنگا رنگ مصنوعات کے ساتھ بے پناہ توجہ حاصل کی۔
اس بوتھ کی میزبانی لاس اینجلس میں چینی قومی سیاحتی دفتر نے چین کی 3 بڑی ایئرلائنز اور مقامی ٹورآپریٹرز کے تعاون سے کی۔ ایئر چائنہ، چائنہ ایسٹرن ایئرلائنز اور چائنہ سدرن ایئرلائنز نے اپنی پروازوں کے روٹس اور تعارفی پیشکش کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔
لاس اینجلس میں چینی قومی سیاحتی دفتر کے ڈائریکٹر وو داوے نے شِنہوا کو بتایا کہ امریکی سیاح شاندار ثقافتی تجربات اور موسم سرما کی سیاحت میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کا اظہار کرتے ہیں۔ چینی بوتھ چین کے سیاحتی مقامات کی روح کو اجاگر کرتا ہے اور دنیا کو ایک پرجوش دعوت دیتا ہے۔
سیاحوں میں جان وے نامی ایک شخص نے کہا کہ وہ 2013 سے اب تک متعدد بار چین کا دورہ کر چکے ہیں اور ملک کی خوبصورت فطرت، گرم جوش اور دوستانہ لوگوں سے متاثر ہیں۔
ایک اور مہمان اولوفیمی نے چین کی 240 گھنٹے کےویزا کے بغیر مختصر قیام کی پالیسی میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں سفر کے لئے آن لائن معلومات لیں گے۔
لاس اینجلس میں قائم ٹریول ایجنسی کی نمائندہ میگی لِن نے کہا کہ اگرچہ ابتدائی طور پر کچھ امریکیوں کو چین میں سفری ماحول اور حفاظت کے بارے میں شاید خدشات ہوں لیکن دورے کے بعد ان کا ردعمل انتہائی مثبت ہوتا ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link