چینی صدر شی جن پھنگ کی روسی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کی فائل فوٹو۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین کو خوشی ہے کہ روس اور متعلقہ فریقین یوکرین بحران کم کرنے کے لئے مثبت کوشش کررہے ہیں۔
شی نے پیر کے روز روسی صدر ولادیمیر پوتن سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین بحران کے آغاز پر انہوں نے بحران کے حل کے لئے 4 لازمی اور دیگر تجاویز پیش کی تھیں ۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ برس ستمبر میں چین اور برازیل نے عالمی جنوب کے کچھ ممالک کے ساتھ مل کر یوکرین بحران سے متعلق ’’ امن کے لئے دوست گروپ‘‘ قائم کیا تھا تاکہ بحران کے سیاسی حل کے فروغ کے لئے ماحول بناتے ہوئے حالات سازگار بنائے جاسکیں۔
فریقین نے مختلف ذرائع سے بات چیت اور رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link