اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں 360 ڈگری بحری نگرانی کے لئے پینورامک بصری آلات تیار

چین میں 360 ڈگری بحری نگرانی کے لئے پینورامک بصری آلات تیار

چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان میں سیاح کشتیوں   پر تفریح کررہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چینی محققین نے 360 ڈگری بحری نگرانی کے لئے پینورامک بصری آلات تیار کرلئے ہیں۔

روزنامہ سائنس و  ٹیکنالوجی نے پیر کے روز ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ ان آلات نے بغیر پائلٹ  جہاز کے آزمائشی منصوبے کے تحت ہدف کی شناخت کا کام کامیابی سے مکمل کرلیا ہے۔

ہائی ریزولوشن ملٹی۔موڈ  پینورامک ویژن سسٹم سے لیس یہ آلات 14 برس کی تحقیق کے بعد ہاربن انجینئرنگ یونیورسٹی کے کالج آف انٹیلی جنٹ سسٹمز سائنس اینڈ انجینئرنگ نے تیار کئے ہیں۔

کالج کے پروفیسر کائی چھنگ تاؤ کا کہنا ہے کہ  ہم نے ذہین بصری ادراک کے نظام کو درپیش مشکلات پرتوجہ مرکوز کی تاکہ ماحولیاتی ادراک اور ہدف کی شناخت کے حوالے سے تکنیکی اطلاق سے متعلق آگاہی حاصل کی جاسکے۔

رپورٹ کے مطابق محققین نے حقیقی وقت کی کارکردگی، ہائی  ریزولوشن اور کم توانائی کے استعمال کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک گردشی متوازن عدسوں کی ترتیب قائم کی ہے جس میں عدسوں  کو 2 عمودی تہوں میں رکھا گیا ہے۔

اس اختراع نے دیکھے جانے والے تاریک مقامات ، وسیع علاقے سے آگاہی ، ہائی-ریزولوشن کی مکمل تفصیلات اور  ہرقسم کے موسم میں استعمال کے لئے روایتی بصری نظاموں کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!