اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینعلی بابا کا کلاؤڈ اور مصنوعی ذہانت سہولیات پر 53 ارب امریکی...

علی بابا کا کلاؤڈ اور مصنوعی ذہانت سہولیات پر 53 ارب امریکی ڈالر سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو میں منعقدہ ایک نمائش  میں لوگ علی بابا کے بوتھ کا دورہ کررہےہیں۔(شِنہوا)

ہانگ ژو (شِنہوا) علی بابا گروپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ 3 سال کے دوران  کلاؤڈ اور مصنوعی ذہانت (اےآئی) ہارڈ ویئر کی سہو لیات  پر  380 ارب یوآن (تقریباً 53 ارب امریکی ڈالر) سے زائد  کی سرمایہ کاری کرے گاتاکہ اے آئی صنعت کی تیز رفتار ترقی کا فائدہ اٹھایا جا سکے۔

اس سرمایہ کاری کی مالیت  گزشتہ دہائی میں علی بابا کی کلاؤڈ اور مصنوعی ذہانت پر کی گئی  مجموعی سرمایہ کاری سے  بھی زیادہ ہے ۔ اس کے علاوہ یہ کلاؤڈ اور مصنوعی ذہانت  ہارڈ ویئر  پر کی جانے والی کسی بھی نجی چینی کمپنی کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔

یہ اعلان ملک کی ابھرتی ہوئی مصنوعی ذہانت صنعت کی ترقی پر 17 فروری کو ہونے والے نجی کمپنیوں سے متعلق  ایک سمپوزیم کے بعد سامنے آیاجس میں اعلیٰ چینی قیادت نے شرکت کی تھی۔

علی بابا گروپ کے سی ای او ایڈی وو نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کی غیر معمولی ترقی توقعات سے کہیں زیادہ ہے جبکہ ملکی سائنسی و ٹیکنالوجی صنعت میں بھی بڑی صلاحیتیں موجود ہیں۔

 علی بابا کلاؤڈ اوراے آئی ہارڈ ویئر  کی تعمیر کو تیز کرنے  کے لئے  کسی بھی کوشش سے گریز نہیں کرے گا تاکہ پوری صنعت کی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔

علی بابا کا کہنا ہے کہ اس وسیع سرمایہ کاری سے متعلقہ صنعتوں کا اعتماد بڑھنے کی توقع ہے اور یہ علی بابا کی مستقبل میں سرمایہ کاری کرنے کے پختہ عزم کوبھی  اجاگر کرتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!