اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ تریندنیا کا سب سے بڑا آئس اینڈ سنو پارک درجہ حرارت میں...

دنیا کا سب سے بڑا آئس اینڈ سنو پارک درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ بند کرنے کا فیصلہ

چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں سیاح ہاربن آئس-سنو ورلڈ میں سلائیڈ سے لطف اندوز ہورہے ہیں-(شِنہوا)

ہاربن (شِنہوا) درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ ہی دنیا کے سب سے بڑے تھیم پارک ہاربن آئس-سنو ورلڈ کوبدھ کی شب سے بند کیا جارہا ہے۔

منتظمین نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ اتوار کی شب تک  26ویں ایڈیشن کے 64ویں دن پارک کے 34 لاکھ 70 ہزار دورے ہوئے ۔

یہ پارک چین کے شمال مشرقی  صوبےحئی لونگ جیانگ کے صدر  مقام ہاربن میں واقع ہے اور اسے "برف کا شہر” بھی کہا جاتا ہے ۔ رواں سال  پارک کی تعمیر میں 3لاکھ مکعب میٹرآئس اور سنو کا استعمال کیا گیا تھا۔

پارک میں برف کے فنکارانہ مجسموں کے علاوہ  موسم سرما کی متعدد پرکشش تفریحی سہولیات بھی موجود ہیں،ان میں آسمان سے گرتے برف کے ٹکڑے ، آئس رنگ اور برف کی سلائیڈ بھی شامل ہے۔

 ہاربن میں حالیہ موسمی درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت صفر ڈگری سیلسیئس سے تجاوز کر گیا ہے، اس کے باعث باہر کی برف پگھلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

سال بھر  تفریح کو یقینی بنانے کے لئے  دنیا کا سب سے بڑا انڈور  آئس-سنو تھیم پارک مرمت کے بعد جمعرات سے  دوبارہ کھول دیا جائے گا ۔

یہ سہولت ہاربن آئس-سنو ورلڈ کے اندر واقع ہے جس کی تکمیل جولائی 2024 میں ہوئی تھی اور اس کی بہتری کا کام30 جنوری سے شروع ہواتھا۔ یہ  بہار، گرمیوں اور خزاں کے موسموں میں سیاحوں کو  ایک منفرد آئس-سنو سیاحت کا تجربہ فراہم کرنے کا مکمل موقع دیتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!