اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینامریکہ چین کی بحری، نقل وحمل اور جہاز سازی کے شعبوں پر...

امریکہ چین کی بحری، نقل وحمل اور جہاز سازی کے شعبوں پر مجوزہ پابندیاں ختم کرے،وزارت تجارت

سی او ایس سی اوشپنگ کیمیلیا کاکنٹینر بردار جہازچین کی شمالی تیانجن بلدیہ  کی  تیانجن بندرگاہ کے پیسفک انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پرلنگر انداز ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی دفعہ 301 کی تحقیقات کے حصے کے طور پر چین کے بحری، نقل وحمل اور جہاز سازی کے شعبوں پر پابندیاں عائد کرنے کے مجوزہ غلط اقدام کو روکے۔

چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ مجوزہ اقدامات بشمول بندرگاہ کی فیسوں کے نفاذ کا اقدام خود کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہیں۔ امریکی اقدامات نہ صرف اس کی جہاز سازی کی صنعت کو بحال کرنے میں ناکام ہوں گے بلکہ اس سے متعلقہ راستوں پر نقل وحمل کے اخراجات میں بھی اضافہ ہوگا،  ملکی افراط زر میں اضافہ ہوگا، امریکی مصنوعات کی عالمی مسابقت کم ہوگی اور بندرگاہیں چلانے والوں اور وہاں کام کرنے والے کارکنوں کے مفادات کو نقصان پہنچے گا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ان اقدامات نے امریکہ کے اندر نمایاں مخالفت کو جنم دیا ہے اور متعلقہ ممالک اور تنظیموں نے بھی امریکی اقدام کی مخالفت اور عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

اس سے قبل عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) نے فیصلہ دیا تھا کہ سیکشن 301  محصولات  عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ داخلی سیاسی ضروریات کے پیش نظر امریکہ نے دفعہ 301 کے تحقیقاتی طریقہ کار کا غلط استعمال کرتے ہوئے کثیرجہتی تجارتی نظام کو مزید کمزور کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین نے دفعہ 301 کی تحقیقات پر بار بار اپنے خیالات کا اعادہ کیا ہے اور اپنا موقف غیررسمی  طور پر پیش کیا ہے، جس میں امریکہ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ منطقی اور معروضی موقف اپنائے اور اپنے داخلی صنعتی مسائل کے لئے چین کو مورد الزام ٹھہرانا بند کرے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ امریکہ ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہا ہے اور غلط راستے پرچل رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ حقائق اور کثیرجہتی قوانین کا احترام کرے اور اپنے غلط کاموں کو روکے۔ چین امریکی اقدامات پر گہری نظر رکھے گا اور اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات کرے گا۔

امریکی تجارتی نمائندے کے دفتر نے 21 فروری کو اعلان کیا ہے کہ وہ چین کے بحری، نقل وحمل اور جہاز سازی کے شعبوں میں سیکشن 301 کی تحقیقات میں مجوزہ اقدامات پر عوامی رائے طلب کر رہا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!