کمبوڈیا کے شمال مغربی علاقے سیم ریپ انگ کور انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر چینی فنکار چین۔کمبوڈیا ثقافتی راہداری کی افتتاحی تقریب میں فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)
سیم ریپ(شِنہوا)کمبوڈیا کے مرکزی بینک کی گورنر چھیا سیرے نے کہا ہے کہ چین نے کمبوڈیا کی ترقی کے عمل میں زبردست خدمات پیش کی ہیں۔
نیشنل بینک آف کمبوڈیا کی گورنر چھیا سیرے نے سیم ریپ انگ کور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہونے والی ’’ہیلو بیجنگ‘‘ تصویری نمائش اور کھانے پینے کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 3 دہائیوں میں چین نے کمبوڈیا کی ضروریات پر مبنی بہت سے ترجیحی شعبوں میں امداد اور رعایتی قرضوں کے ذریعے کمبوڈیا کی ترقی کے عمل میں شاندار کردار ادا کیا ہے۔خاص طور پر دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ سڑکوں،پلوں اور بجلی گھروں جیسے بنیادی شہری سہولیات کی تعمیر میں کردار ادا کیا ہے۔
گورنر نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو(بی آر آئی) کے تحت جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں متعدد بڑے منصوبے شروع کئے گئے۔ان میں نوم پنہ۔سیہانوک ویلے ایکسپریس وے اور سیم ریپ انگ کور انٹرنیشنل ایئرپورٹ شامل ہیں۔
گورنر نے کہا کہ اس تقریب نے نہ صرف ثقافتی اور سیاحتی تعلقات کو فروغ دیا ہے بلکہ نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے حامل اعلیٰ معیار،اعلیٰ سطح اور اعلیٰ درجے کے کمبوڈیا۔چین معاشرے کے قیام کی تعمیر میں بھی نئی روح پھونک دی ہے۔
رائل اکیڈمی آف کمبوڈیا کے تحت کام کرنے والے تھنک ٹینک، انٹرنیشنل ریلیشنز انسٹی ٹیوٹ آف کمبوڈیا کے ڈائریکٹر جنرل کن فیا نے کہا کہ چین نے کمبوڈیا کی سماجی و اقتصادی ترقی اور غربت کے خاتمے میں زبردست کردار ادا کیا ہے۔
فیا نے کہا کہ چین کمبوڈیا کا سب سے قابل اعتماد دوست ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان دوستی کی بنیادیں پرامن بقائے باہمی کے 5 اصولوں پر مبنی ہیں۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link