اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلفلپائن میں چینی ہائبرڈ چاول کے پھلنے پھولنے سے خوراک کے تحفظ...

فلپائن میں چینی ہائبرڈ چاول کے پھلنے پھولنے سے خوراک کے تحفظ میں اضافہ

فلپائن کے صوبے نوئیوا ایسیجا میں وسیع و عریض کھیت میں لونگ پھنگ ہائی ٹیک کے ہائی برڈ چاول ایل پی 937 کا بورڈ لگا ہے۔(شِنہوا)

منیلا(شِنہوا)ہر روز 98 سالہ میلنسیو مانیگو اپنی فصل کے معائنے کے لئے 16 ہیکٹر پر محیط چاول کے کھیتوں کے بیچ باریک پگڈنڈیوں پر چلتا ہے۔

فلپائنی شہری نے وسطی لوزون میں ’’فلپائن کے چاول کا ذخیرہ کہلانے والے‘‘ پیلے اور سبز کھیتوں کو دیکھتے ہوئے کہا کہ میں نے ایک دہائی سے چینی ہائبرڈ چاول اگا رکھے ہیں۔

چاول جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں ایک اہم غذا ہے اور چینی ہائبرڈ چاول نے اپنی اعلیٰ پیداوار، بیماریوں اور تیز ہواؤں کے خلاف لچک کی وجہ سے اعتماد حاصل کیا ہے۔مانیگو نے کہا کہ ہم چین کی جدید فارمنگ ٹیکنالوجی اور مہارت پر اعتماد رکھتے ہیں۔

2024 میں دنیا کے سب سے زیادہ چاول درآمد کرنے والے ملک کی حیثیت سے فلپائن مقامی پیداوار بڑھانے کے لئے دباؤ میں ہے۔لونگ پھنگ ہائی ٹیک فلپائن آر اینڈ ڈی سنٹر کے سربراہ گو شیاؤ بو نے کہا کہ چین اور فلپائن کے درمیان زرعی تعاون کی بے پناہ صلاحیت ہے۔

فلپائن میں تقریباً ایک دہائی تک کام کرنے والے گو نے کہا کہ ان کی ٹیم اعلیٰ پیداوار اور بیماریوں کے خلاف مزاحمت کے حامل چاول کی اقسام تیار کرنے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔سنٹر نوئیوا ایسیجا صوبے میں 200 مو(تقریباً 13.3 ہیکٹر) آزمائشی کھیتوں کو چلا رہی ہے جو فلپائن-سینو سنٹر فار ایگریکلچرل ٹیکنالوجی(فل سکاٹ) کا مسکن ہے۔

فل سکاٹ کی لابی کے اندر ایک دیوار پر2 کبوتروں کو چاولوں کی بارش کی جانب اڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ فلپائنی اور چینی زبانوں میں لکھی ہوئی قریبی پیتل کی تختیاں اس مرکز کو دو طرفہ تعاون کی علامت کے طور پر نمایاں کرتی ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!