امریکی شہر لاس ویگاس میں ایک ذہین روبوٹک کتے سیریئس کی نمائش کی جارہی ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)بین الاقوامی تجارت کے فروغ کے لئے چین کی کونسل (سی سی پی آئی ٹی) نے کہا ہے کہ چین کی تاجر برادری امریکہ کی جانب سے قومی سلامتی کے تصور کے حد سے زیادہ پھیلاؤ اور دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تبادلوں میں رکاوٹ ڈالنے کی شدید مخالفت کرتی ہے۔
سی سی پی آئی ٹی کے ترجمان نے یہ بات "امریکہ فرسٹ انویسٹمنٹ پالیسی” یاداشت کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہی۔
ترجمان نے کہا کہ امریکہ نہ صرف چین کی سرمایہ کاری کو ٹیکنالوجی، اہم بنیادی ڈھانچے، صحت کی دیکھ بھال، زراعت، توانائی اور خام مال کے شعبوں میں سکیورٹی جائزوں کے ذریعے محدود کررہا ہے بلکہ اقتصادی پابندیوں اور مالی آڈٹ کا استعمال کرتے ہوئے چین میں صنعت کے دائرہ کار، سرمایہ کاری کی اقسام اور مالی وسائل کے لحاظ سے سرمایہ کاری پر کنٹرول کو مستحکم کررہا ہے۔
ترجمان نے متنبہ کیا کہ اگر ان اقدامات پر عملدرآمد کیا گیا تو اس سے معمول کی کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوں گی، بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی نظام کو نقصان پہنچے گا اور عالمی صنعتی اور سپلائی نظام کی سلامتی اور استحکام میں خلل پڑے گا۔
ترجمان نے امریکی فریق پر زور دیا کہ وہ مارکیٹ اکانومی کے قوانین اور منصفانہ مسابقت کے اصول کا احترام کرے، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں قومی سلامتی کی حدود کو واضح کرے اور چین اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ سرمایہ کاری پر عائد پابندیاں ختم کرے تاکہ دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے درمیان باہمی فائدہ مند تعاون کے لئے ایک سازگار ماحول پیدا کیا جاسکے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link