چینی وزیرخارجہ وانگ یی جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں گروپ 20 کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شریک ہیں۔(شِنہوا)
جوہانسبرگ(شِنہوا)چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین شفاف اور منصفانہ عالمی نظم ونسق کے نظام کے قیام اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے پر زور دیتا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے ان خیالات کا اظہار برطانیہ اور آئرلینڈ کے دورے، جرمنی میں 61 ویں میونخ سکیورٹی کانفرنس (ایم ایس سی) میں شرکت، نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت اور جنوبی افریقہ میں گروپ 20 (جی 20) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے حوالے سے چینی میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔
وانگ یی نے کہا کہ چین اقوام متحدہ کے قیام کی 80 ویں سالگرہ کو تاریخ سے دانش مندی حاصل کرنے، کثیرجہتی کے ایک نئے دور کا آغاز کرنے، شفاف اور منصفانہ عالمی نظم ونسق کے نظام اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے موقع کے طور پر لے گا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ بین الاقوامی منظرنامہ تبدیلی اور بدامنی سے گزر رہا ہے اور امن، ترقی اور نظم ونسق میں بڑھتے ہوئے خسارے کے ساتھ عالمی نظم ونسق ایک تاریخی دوراہے پر پہنچ چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی برادری کو اقوام متحدہ کے کردار کو مضبوط بنانے اور عالمی و علاقائی مسائل سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے بارے میں بہت زیادہ توقعات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فروری میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر کی حیثیت سے چین نے سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی جس کا موضوع "کثیرجہتی پر عمل کرنا، اصلاحات کرنا اور عالمی نظم ونسق کو بہتر بنانا” تھا تاکہ اقوام متحدہ کی اصل امنگوں کا اعادہ اور کثیرجہتی پر اتفاق رائے پیدا کیا جاسکے اور عالمی نظم ونسق کو مضبوط بنانے میں تیزی لائی جاسکے۔
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ جی 20 سربراہ اجلاس اس سال نومبر میں پہلی بار براعظم افریقہ میں منعقد ہوگا ، انہوں نے کہا کہ یہ جی 20 اور عالمی نظم ونسق دونوں کے لئے ایک "افریقی لمحہ” ہے، جو بین الاقوامی سیاسی اور معاشی منظر نامے میں تاریخی تبدیلیوں کو ظاہر کرتا ہے اور بہت اہمیت کا حامل ہے۔
وانگ یی نے مزید کہا کہ چین جی 20 تعاون میں فعال اور تعمیری کردار ادا کرے گا، جنوبی افریقہ کی صدارت کی بھرپور حمایت کرے گا اور تمام فریقین کی حوصلہ افزائی کرے گا کہ وہ عالمی جنوب کی مشترکہ توقعات پر پورا اترنے کے لئے "اتحاد، مساوات اور پائیداری” پر توجہ مرکوز کریں۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link