بیجنگ (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے فوجیان کے کوسٹ گارڈ نے کن من کے قریب سمندری علاقوں میں قانون کے مطابق معمول کے قانون نافذ کرنے والے گشت کئے۔
چائنہ کوسٹ گارڈ کے مشرقی بحیرہ چین بیورو کے ترجمان ژو آن چھنگ کے مطابق رواں سال کے آغاز سے فوجیان کوسٹ گارڈ نے کن من کے قریب قانون نافذ کرنے والے گشت کو تیز کرنے کے لئے بیڑوں کو تعینات کیا ہے اور اردگرد کے سمندری علاقوں میں بحری کنٹرول کو مضبوط بنایا ہے۔
ژو نے مزید کہا کہ ان اقدامات کے ذریعے تائیوان خطے سمیت چینی ماہی گیروں کے جائز حقوق و مفادات کے ساتھ ساتھ ان کی جان و مال کا تحفظ کیا گیا ہے جبکہ شیامن-کن من بحری علاقے میں معمول کی جہاز رانی اور عملی نظم و ضبط کو موثر طور پر برقرار رکھا گیا ہے۔




