ہفتہ, جنوری 24, 2026
انٹرنیشنلایران نے یورپی یونین کی قرارداد کو "مداخلت پر مبنی اور غیر...

ایران نے یورپی یونین کی قرارداد کو "مداخلت پر مبنی اور غیر ذمہ دارانہ” قرار دے دیا

تہران (شِنہوا) ایران کی وزارت خارجہ نے یورپی پارلیمنٹ سے منظور کی جانے والی "مداخلت پر مبنی اور غیر ذمہ دارانہ” تہران مخالف قرار داد کی مذمت کی ہے۔

جمعرات کے روز یورپی پارلیمنٹ نے ایک قرارداد منظور کی تھی، جس میں ایرانی حکومت پر ملک میں حالیہ بدامنی  کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام لگایا گیا ہے، ایرانی عوام کے ساتھ "مکمل یکجہتی” کا اظہار کیا گیا ہے اور اسلامی انقلابی گارڈز کور کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس قرارداد میں ایران میں ہونے والے حالیہ واقعات کے متعلق جھوٹے اور غلط دعوے کئے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ایران کے خلاف مداخلت پر مبنی اور غیر ذمہ دارانہ بیانات دئیے گئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سفاکانہ پابندیوں کے نفاذ کی حمایت، ایران پر عائد امریکی غیر قانونی پابندیوں کی پاسداری اور گزشتہ سال جون میں ایران کے خلاف کی گئی فوجی جارحیت میں اسرائیل کی معاونت کرکے یورپی پارلیمنٹ انسانی حقوق کا درس دینے کا کوئی بھی اخلاقی جواز کھو چکی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران اپنے شہریوں کے تحفظ، سلامتی و عوامی نظم و نسق اور قومی خودمختاری کو  کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی یا غیر ملکی خطرے اور مداخلت سے محفوظ رکھنے کا پابند ہے اور ہم اپنی مسلح افواج اور سکیورٹی فورسز کے حوالے سے کئے گئے کسی بھی غیر قانونی اور مداخلت پر مبنی اقدام یا فیصلے کے جواب میں جوابی اقدامات اٹھائیں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!