ہفتہ, جنوری 24, 2026
تازہ ترینچینی، ازبک طلبہ کا تاریخی ورثے کے تحفظ اور شہری ترقی پر...

چینی، ازبک طلبہ کا تاریخی ورثے کے تحفظ اور شہری ترقی پر تجربات کا تبادلہ

چین کے شہر چھونگ چھنگ اور ازبکستان حال ہی میں تہذیبوں کے درمیان مشترکہ تعلیمی سرگرمیوں کی میزبانی کر رہے ہیں۔

چھونگ چھنگ یونیورسٹی اور تاشقند یونیورسٹی آف آرکیٹیکچر کے اشتراک سے منعقد ہونے والے پائیدار شہری اور تعمیراتی ترقی کے موضوعی پروگرام نے دونوں ممالک کے نوجوان طلبہ کے لئے براہِ راست رابطے اور تبادلۂ خیال کا پلیٹ فارم فراہم کیا۔

چھونگ چھنگ اور ازبکستان کے شہر تاشقند میں "بین الثقافتی مکالمے کے سیاق میں پائیدار شہری اور تعمیراتی ترقی” کے عنوان سے منعقدہ اس پروگرام میں دونوں ممالک کے طلبہ شریک ہوئے۔ شرکاء نے پائیدار شہری اور تعمیراتی ترقی کے حوالے سے ایک دوسرے کے خیالات کو گہرائی سے سمجھنے کی کوشش کی۔

دونوں ممالک کے ماہر اساتذہ کی رہنمائی میں طلبہ نے پائیدار شہری ترقی کے شعبے میں چین کی کامیابیوں کا جائزہ لیا۔

شرکاء نے تاشقند کے تاریخی شہری علاقے میں موقع پر تحقیق کی اور تاریخی ورثے کے تحفظ، شہری علاقوں کی ازسرِ نو تعمیر و ترقی اور کم کاربن ڈیزائن سے متعلق اپنے تجربات بھی شیئر کئے۔

چھونگ چھنگ، چین / تاشقند سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

چینی اور ازبک طلبہ نے پائیدار شہری ترقی پر تبادلۂ خیال کیا

چھونگ چھنگ اور تاشقند میں تہذیبی تبادلہ سرگرمیوں کا کامیاب انعقاد

تعلیمی ملاقاتوں کے ذریعے دونوں ممالک کے طلبہ نے ایک دوسرے کو سمجھا

پائیدار شہری ترقی پر نوجوان طلبہ نے عملی تجربات شیئر کئے

 کم کاربن ڈیزائن اور جدید شہری منصوبہ بندی پر تفصیلی مکالمہ ہوا

اساتذہ کی رہنمائی میں چین کی شہری کامیابیوں کا گہرائی سے جائزہ لیا گیا

طلبہ نے تاشقند میں تاریخی ورثے کے تحفظ اور شہری بحالی پر تحقیق کی

مشترکہ سرگرمیوں نے دوطرفہ فہم اور سیکھنے کے نئے مواقع فراہم کئے

نوجوان نسل پائیدار شہروں کے مستقبل پر بصیرت حاصل کر رہی ہے

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!