ہفتہ, جنوری 24, 2026
انٹرٹینمنٹ48سالہ کنواری بھارتی اداکارہ دیویا دتہ کا شادی کی خواہش کا اظہار

48سالہ کنواری بھارتی اداکارہ دیویا دتہ کا شادی کی خواہش کا اظہار

48سالہ کنواری بھارتی اداکارہ دیویا دتہ نے شادی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے شخص کی تلاش ہے جو مجھے سمجھے، اچھے اور برے دونوں اوقات میں ساتھ دے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں اداکارہ دیویادتہ نے کہا کہ میں نے کئی بار محبت تلاش کی مگر غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا۔

انہوں نے کہا کہ شادی یا شراکت داری کیلئے ایک دوسرے کی بھرپور نگہداشت اور ساتھ ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ایسا شخص چاہئے جو مجھے سمجھے، کیونکہ یہ زندگی ہائی پروفائل اور غیر متوقع ہوتی ہے، اسی لئے ایسے ساتھی کی تلاش میں ہوں جو مضبوط ہو اور ان تمام باتوں کو قبول کر سکے۔

ادکارہ نے کہا کہ مجھے اچھے اور برے دونوں اوقات میں ساتھ دینا والا چاہئے، ایک دوسرے کی کامیابیوں کا جشن منانے والا اور باہمی طور پر ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کرنے والا ساتھی چاہئے مگر بدقسمتی سے ماضی کے رشتوں میں ایسا نہیں ہو سکا۔

دیویا نے اعتراف کیا کہ ان کی ملاقات کچھ واقعی اچھے لوگوں سے ہوئی، لیکن وقت کیساتھ احساس ہوا کہ وہ میرے کیلئے موزوں نہیں تھے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!