ہفتہ, جنوری 24, 2026
انٹرٹینمنٹمیوزک کمپوزر پالاش مچل نے سمرتی مندھانا کیساتھ شادی منسوخی بارے پروڈیوسر...

میوزک کمپوزر پالاش مچل نے سمرتی مندھانا کیساتھ شادی منسوخی بارے پروڈیوسر ودیان مانے کا بیان مسترد کردیا

میوزک کمپوزر پالاش مچل نے بھارتی ویمن کرکٹر سمرتی مندھانا کیساتھ شادی منسوخی بارے پروڈیوسر ودیان مانے کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے بے بنیاد اور غلط قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خود کو سمرتی مندھانا کا بچپن کا دوست کہنے والے اداکار و پروڈیوسر ودیان مانے نے ایک انٹرویو میں دعوی کیا ہے کہ نومبر 2025ء میں منعقد ہونے والی شادی کی تقریبات کے دوران پالاش مچل کو ایک اور خاتون کیساتھ نازیبا حالت میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ شادی کے مقام پر ہی پیش آیا جہاں مبینہ طور پر دلہے کی حرکات سب کے سامنے آئیں۔

ودیان مانے نے بتایا کہ سمرتی مندھانا کی ساتھی خواتین کرکٹرز نے واقعہ پر شدید ردعمل دیتے ہوئے پالاش مچل کی پٹائی بھی کی۔

دوسری جانب میوزک کمپوزر پالاش نے سوشل میڈیا بیان میں الزامات کو مسترد کرتے ہوئے بے بنیاد اور غلط قرار دے دیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!