ہفتہ, جنوری 24, 2026
پاکستانپاکستان اور ملائیشیا کا تعلیمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم...

پاکستان اور ملائیشیا کا تعلیمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ

پاکستان اور ملائیشیا نے تعلیمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

ایجوکیشن ملائیشیا گلوبل سروسز کی جانب سے اسلام آباد میں نیٹ ورکنگ تقریب کا انعقاد کیا جس کی میزبانی پاکستان میں ملائیشیا کے ہائی کمشنر عالی داتو محمد اظہر مزلان نے کی۔

تقریب میں یونیورسٹی آف ملایا، یونیورسٹی اترا ملائیشیا، یونیورسٹی کوالالمپور،  ایشیا پیسیفک یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن، یو سی ایس آئی یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف سائبرجایا کے نمائندگان نے شرکت کی۔

تقریب میں ملائیشیا کی اعلی تعلیمی جامعات اور پاکستان کے تعلیمی سٹیک ہولڈرز نے تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر داتو محمد اظہر مزلان نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا جو مشترکہ ثقافتی، مذہبی اور عوامی روابط پر مبنی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اعلی معیار کے تعلیمی نظام، عالمی سطح پر تسلیم شدہ جامعات اور مناسب تعلیمی اخراجات کے باعث ملائیشیا پاکستانی طلبہ کیلئے ایک پسندیدہ تعلیمی منزل بنا ہوا ہے، بڑی تعداد میں پاکستانی طلبہ اس وقت ملائیشیا کی معروف سرکاری و نجی جامعات میں اعلی تعلیم حاصل کر رہے ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی اور ثقافتی روابط کے فروغ میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے موئن احمدریجنل ہیڈ جنوبی ایشیا، ایجوکیشن ملائیشیا گلوبل سروسز نے پاکستان کے تعلیمی شعبے سے تعلق رکھنے والے شرکا کا خیرمقدم کیا۔

انہوں نے ملائیشیا کے تعلیمی نظام کی مضبوط علمی بنیادوں، صنعت سے ہم آہنگ نصاب اور طلبہ دوست ماحول کو اجاگر کیا۔

انہوں نے پاکستانی طلبہ کو ترغیب دی کہ وہ ملائیشیا کی عالمی معیار کی جامعات میں دستیاب تعلیمی مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

تقریب کے اختتام پر ای ایم جی ایس نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تعلیمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور پاکستانی طلبہ کیلئے ملائیشیا کو ممتاز عالمی تعلیمی مرکز کے طور پر فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!