ہفتہ, جنوری 24, 2026
پاکستانپاکستان امریکی امیگریشن ویزا پابندی جلد ختم ہونے کیلئے پُرامید

پاکستان امریکی امیگریشن ویزا پابندی جلد ختم ہونے کیلئے پُرامید

رہنماء پیپلز پارٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پاکستانی شناخت پر آنیوالے افغانوں کا مسئلہ امریکہ کے سامنے اٹھائیں گے، امید ہے امریکہ جلد امیگریشن ویزے سے متعلق پابندی اٹھالے گا۔

واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پاکستان پر امیگریشن ویزے کی پابندی سے متعلق بات کر رہے ہیں، پاکستانی شناخت پر آنے والے افغانوں کا مسئلہ امریکی حکام کے سامنے اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جلد پاکستان سے ایک اور پارلیمانی وفد امریکا کا دورہ کرے گا، عوامی نمائندوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، امید ہے امریکہ جلد امیگریشن ویزے سے متعلق پابندی اٹھالے گا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!