اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینگوانگ ژو میں مصنوعی ذہانت کے کمالات نے برطانوی وی لاگر کو...

گوانگ ژو میں مصنوعی ذہانت کے کمالات نے برطانوی وی لاگر کو حیران کر دیا

 برطانوی وی لاگر نے چین کے جنوب مشرقی شہر گوانگ ژو کا دورہ کیا ہے جہاں اس نےمصنوعی ذہانت کے حیران کن کمالات کا جائزہ لیا۔ اس نے وہاں کیا دیکھا؟ آئیے اس کی تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔

 

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): ایڈم جیمیز میکل موئل، برطانوی سوشل میڈیا انفلوئنسر اور میڈیا تخلیق کار

’’ چین میں معیشت اور صنعت کاری کی تیز رفتار ترقی کے ساتھ ساتھ وہاں کی بہت زیادہ کمپنیاں ملک سے باہر کی منڈیوں کی طرف اپنا رخ کر رہی ہیں تاکہ وسیع تر ترقی کے مواقع حاصل کر سکیں۔ اس وقت گوانگ ڈونگ، ہانگ کانگ۔،مکاؤ عظیم تر خلیجی علاقے میں گوانگ ژو ڈویلپمنٹ ڈسٹرکٹ اور ہوانگ پو ڈسٹرکٹ، ابھرتی ہوئی ڈسپلے انڈسٹری کے نئے مرکز ہیں۔ یہاں پر تقریباً 100 اپ اسٹرِیم اور ڈاؤن اسٹرِیم کمپنیاں جمع ہو چکی ہیں۔ یہ کوششیں عظیم تر خلیجی علاقے کو عالمی سطح پر مقابلے کا جدید برقی آلات کا مرکز بنانے میں مدد دےرہی ہیں۔

ہم یہاں سی وی ٹی ای، میں ہیں۔ یہ ہوانگ پو ڈسٹرکٹ میں واقع ایک معروف مینوفیکچرر ہے۔ سی وی ٹی ای، چین کے صف اول کے 500 مینوفیکچررز میں شامل ہے۔ اس کی مصنوعات 140 سے زائد ممالک اور علاقوں تک پہنچ رہی ہیں۔ اس کے100 سے زائد کلائنٹ برانڈز کے ساتھ مستحکم تعلقات ہیں۔ تو آئیے اندر چلیں اور ایک ’دکھائی دینے والی دنیا‘ کے رازوں سے پردہ اٹھائیں۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): ڈیوڈا، علاقائی سیلز منیجر، میکس ہب، مشرقی یورپ

’’ ہم ایک ہائی ٹیک کمپنی ہیں جس کی توجہ انٹرایکٹو فلیٹ پینلز (صارفین کو براہ راست تعامل کرنے کی سہولت دینے والی جدید ٹیکنالوجی) اور مصنوعی ذہانت پر مرکوز ہے۔ آپ ہماری مصنوعات کو کلاس روم، میٹنگ اسپیس اور یہاں تک کہ اپنے رہائشی کمرے میں بھی دیکھ سکتے ہیں۔ یہ ہر جگہ ہوتی ہیں۔ میں نے سنا ہے کہ آپ ریاضی کے استاد ہیں۔ میں آپ کو کچھ ایسا دکھانا چاہتی ہوں جو جادوجیسا ہے۔‘‘

’’ جادو جیسا؟ یہ تو زبردست ہے۔‘‘

’’ یہ تعلیمی شعبے کے لئے ہمارا انٹرایکٹو فلیٹ پینل (صارفین کو براہ راست تعامل کرنے کی سہولت دینے والی جدید ٹیکنالوجی کی حامل سکرینز) ہے۔ آئیے میں آپ کو اپنی مصنوعی ذہانت دکھاتی ہوں۔ ایک کلک کریں۔ آپ مصنوعی ذہانت کی مدد سے سکرین پر ’کاز وے‘ (مجازی راستہ) بنا سکتے ہیں۔‘‘

’’ تو کیا دنیا بھر میں ایسے بہت سے اساتذہ اور کلاسز ہیں جو یہ استعمال کر رہے ہیں؟‘‘

’’ ہاں، بالکل۔ ہم نے دنیا بھر کے بہت سے اساتذہ کو یہ صلاحیت سکھا دی ہے۔ دراصل، ہم نے جکارتہ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ اس طرح بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں شراکت دار ممالک میں ڈیجیٹل تعلیم کو عام کرنے کے لئے کے لیے یہ ایک نیا سنگ میل ہے۔‘‘

’’ مجھے اپنے سکول واپس جانا ہوگا اور اپنے آئی ٹی منیجر سے بات کرنا ہوگی۔ ہم بھی ضرور یہ صلاحیت حاصل کر سکتے ہیں۔‘‘

’’ یہ اچھا ہے۔‘‘

’’ اب ہم اپنے پاور الیکٹرانکس حصوں کی جانب  آ چکے ہیں۔‘‘

’’ اور یہ مشین کیا ہے؟ کیا یہ ایک بجلی سے چلنے والی  کار کا چارجر ہے یا کچھ اور؟‘‘

’’ یہ ایک کار چارجر جیسا معلوم ہوتا ہے۔ دراصل یہ ہمارے لئے توانائی ذخیرہ کرنے والا حل ہے۔ اس کا زیادہ تر استعمال غیر مستحکم پاور گرڈز والے علاقوں اور بجلی کی دیگر خراب صورتحال میں کیا جاتا ہے۔‘‘

’’ تو یہ کسی فون کی بیٹری پیک کی طرح کام کرتا ہے؟‘‘

’’ جی ہاں۔ تو آپ کو اچانک بجلی جانے کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ اس کا زیادہ تر استعمال پاکستان، نائجیریا، جنوبی افریقہ جیسے ممالک اور یورپ میں بھی ہوتا ہے۔ ہمارے پاس نیدرلینڈز اور بیلجیم میں بھی مثالیں موجود ہیں۔‘‘

’’ یہ کتنی دلچسپ اور کام کی چیز ہے!‘‘

’’ کیونکہ مختلف صنعتوں میں اتنی بڑی مانگ ہے، تو آپ کا پیداواری مرکز ضرور بڑا ہوگا، کیا ایسا ہی ہے؟

’’ آپ ٹھیک کہتے ہیں۔ لگتا ہے آپ ہمارے پیداواری مرکز کا دورہ کرنا چاہتے ہیں؟‘‘

’’ جی ہاں، میں ضرور چاہوں گا۔ کیا یہ ممکن ہے؟‘‘

’’ بالکل! آئیے چلتے ہیں۔‘‘

’’ واقعی۔‘‘

’’ یہی ہمارا ذہانت کا پیداواری مرکز ہے۔‘‘

’’ واہ، یہ تو بہت متاثر کن ہے۔ ایسا لگتا ہے جیسے روبوٹس رقص کر رہے ہوں۔‘‘

’’ حقیقت میں وہ بہت محنت کر رہے ہیں۔ ہمارے پاس اس وقت 80 فیصد سے زیادہ کام خودکار طریقے سے ہوتا ہے۔ یہاں سالانہ 8 لاکھ یونٹس بنانے کی صلاحیت موجود ہے۔‘‘

’’ واہ، واقعی یہ متاثر کر دینے والے اعداد و شمار ہیں۔‘‘

’’ جہاں تک میرا خیال ہے، گوانگ ژو ڈویلپمنٹ ڈسٹرکٹ اور ہوانگ پو ڈسٹرکٹ کے مصنوعی ذہانت کے مراکز اپنی پیداوار تیزی سے بڑھا رہے ہیں۔ آج کی ابھرتی ہوئی ڈسپلے انڈسٹری میں صنعتوں کا ایک پورا سلسلہ ہے جس میں ابتدائی طور پر خام مال کا استعمال، بعد  میں ڈسپلے پینلز کی تیاری کا درمیانی مرحلہ اور پھر تیار مصنوعات کی صورت میں پیداواری سلسلے کا آخری مرحلہ شامل ہے۔ یہی گوانگ ژو کے ’عالمی ڈسپلے مرکز‘ بننے کے اعتماد کی بنیاد ہے۔‘‘

’’ آپ بالکل درست کہتے ہیں۔ ہم سپلائی چین اور مصنوعات کے معیار میں مضبوط ہیں۔ اس کے علاوہ، میکس ہب نے مقامی موجودگی کو یقینی بنانے کے لئے کافی سرمایہ کاری کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم اپنے صارفین کی ضرورت کو فوری طور پر پورا کر سکتے ہیں۔‘‘

’’ سی وی ٹی ای سے ہم دیکھ سکتے ہیں کہ چین کے مقامی مینوفیکچرنگ برانڈز کی تیز رفتار ترقی عالمی منڈی میں ان کی مضبوط مسابقت کی عکاسی کرتی ہے۔ اس وقت، گوانگ ڈونگ، ہانگ کانگ،مکاؤ کا عظیم تر خلیجی علاقہ اعلیٰ معیار کی صنعتی ترقی کو فروغ دینے میں ٹھوس پیش رفت کر رہا ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ دنیا بھر میں اعلیٰ معیار کے کاروباری گروپ بنائے جائیں جو اہم سپلائی چینز پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں۔ اس کے علاوہ وہ صنعتی میدان میں ناقابل شکست سمجھے جانے والی کاروباری کمپنیوں اور اداروں سے آگے بڑھیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ خاص نوعیت کے بہتر اور جدید کاروباروں کو فروغ بھی دیں۔ جیسے جیسے زیادہ سے زیادہ کمپنیاں غیر ملکی منڈیوں میں پھیل رہی ہیں، عظیم تر خلیجی علاقہ ان بڑی کمپنیوں کی مدد سے نئی معاشی طاقت تخلیق  کر رہا ہے۔‘‘

گوانگ ژو، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!