اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی شہر سان مین شیا میں رنگین فانوسوں سے جگمگاتے  آنگن

چینی شہر سان مین شیا میں رنگین فانوسوں سے جگمگاتے  آنگن

چین کے شہر سان مین شیا میں چینی شہر سان مین شیا میں رنگین فانوسوں سے جگمگاتے  آنگن،  4 ہزار سال سے زائد کی تاریخ رکھتے ہیں۔  آئیے اس کی تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔

تفصیلی خبر:

جیسے جیسے بہار کا تہوار قریب آتا ہے، سان مین شیا کے ’’زیر زمین آنگن‘‘ رنگ برنگے فانوسوں سے روشن ہو جاتے ہیں۔ سیاح ان رنگین و متحرک فانوسوں کی نمائش اور غیر مادی ثقافتی ورثے کے مظاہروں سے متاثر ہو کر یہاں کھنچے  چلے آتے ہیں۔ اس تقریب میں 30 تخلیقی فانوسوں کی نمائش کی گئی ہے۔ یہ فانوس روایتی اور جدید روشنیوں کا خوب صورت امتزاج ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): لی چیو یو، سیاح

’’ ڈریگن کی شکل کا فانوس مجھے بہت اچھا لگتا ہے۔ ان قدیم عمارتوں اور فانوسوں کا امتزاج ایک خاص قسم کی خوبصورتی پیدا کرتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ یہی بات مجھے بہت پسند ہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): ژانگ یان، سیاح

’’ اس سال ماحول بہت شاندار اور حیران کر دینے والا ہے۔ یہ خوشیوں سے بھرا ہوا ماحول ہے۔ دنیا بھر سے آنے والے دوستوں کو اس ’زیر زمین آنگن‘ میں بڑی  گرمجوشی سے خوش آمدید کہا گیا ہے۔‘‘

یہ زیر زمین آنگن  4 ہزار سال سے زائد کی اپنی تاریخ رکھتے ہیں۔ چین کے وسطی پہاڑی علاقوں میں یہ لوگوں کے گھر ہیں جنہیں نہایت منفرد انداز میں بنایا گیا ہے۔

اؤنڈ بائٹ 3 (چینی): یو چینگ چینگ، سیاح

’’ میرے لئے یہ پہلا موقع ہے کہ میں  ’زیر زمین آنگنوں‘  کا دورہ کر رہی ہوں۔ یہ واقعی حیران کن جگہ ہے۔ یہ ایک ایسا گاؤں ہے جو زیر زمین بسایا گیا ہے۔ میں نے یہاں کے غیر مادی ثقافتی ورثے کا بھی تجربہ کیا ہے۔‘‘

سان مین شیا، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!