چین کے شہر شین یانگ میں برف سے ڈھکے میدان میں فٹ بال شائقین میں مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ آئیے اس کی تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔
تفصیلی خبر:
شین یانگ میں برف سے ڈھکے میدان میں دوسری ’’ویلیج سپر لیگ ‘‘ کا آغاز ہو گیا ہے۔ ویلیج سپر لیگ کا یہاں کے ثقافتی ورثے سے گہرا تعلق ہے۔ اس علاقے سے 48 ٹیمیں ویلیج سپر لیگ میں شرکت کر رہی ہیں۔یہ 35 دنوں کا ایونٹ ہے جو 12 فروری تک جاری رہے گا۔ اس میں مختلف موضوعات پر مبنی سرگرمیاں شامل ہوں گی۔یہ منفرد مقابلہ سردیوں کے کھیلوں اور معیشت کے فروغ میں مدد دے رہا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ (چینی): ژانگ جیاہے، شریک کھلاڑی
’’ میں نے اس سال پہلی بار برف سے ڈھکی زمین پر فٹ بال کے کھیل میں حصہ لیا ہے۔ یہاں آ کر مجھے بہت خوشی محسوس ہوئی۔ برف سے ڈھکی زمین پر یہ کھیل فٹ بال کے ہمارےمعمول کے کھیل سے بہت مختلف ہے۔ اس کی سب سے بڑی خاص بات یہ ہے کہ کھیل کے میدان میں پھسلن ہوتی ہے۔ ہمارے لئے گول کرنے اور اسکور کرنے میں بہت مشکلات پیش آتی ہیں۔ اس کے علاوہ ٹیم کے ساتھ کام کرتے ہوئے اکثر غلطیاں ہو جاتی ہیں۔ یہ برفانی فٹ بال ہمیں سردیوں میں باہر جانے کی ترغیب دیتا ہے۔ یہاں برف اور برفانی کھیلوں کی وجہ سے جوش اور خوشی محسوس ہوتی ہے۔‘‘
شین یانگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ
