اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلبھارت کی اسلحہ فیکٹری میں دھماکے سے 8 افراد ہلاک، 7 زخمی

بھارت کی اسلحہ فیکٹری میں دھماکے سے 8 افراد ہلاک، 7 زخمی

 نئی دہلی (شِنہوا)  بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹرا میں ایک اسلحہ  فیکٹری میں زوردار دھماکے سے کم از کم 8 افراد ہلاک اور 7 دیگر زخمی ہو گئے۔

مقامی حکام کے مطابق دھماکہ مہاراشٹرا کے صدرمقام ممبئی سے تقریباً 830 کلومیٹر مشرق میں ضلع بھنڈارا میں واقع ایک فیکٹری میں جمعہ کے روز  مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجکر 30منٹ  کے قریب ہوا ۔صورتحال سے نمٹنے کے لئے فائر فائٹرز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے۔

دھماکے سے فیکٹری کی چھت گر گئی اور مزدور دب گئے۔

حکام نے ملبہ ہٹانے اور پھنسے ہوئے افرادکی تلاش کے لئے  ایک ایکسکیو یٹر بھیجا ۔ زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق دھماکے کی آواز 5 کلومیٹر کے علاقے میں سنی گئی۔

بھارتی فیکٹریوں  میں مالکان اور کارکن اکثر حفاظتی معیارات کو نظرانداز کرتے ہیں جس کی وجہ سے  حادثاتی دھماکے عام ہیں۔

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دھماکے پر افسوس کا اظہار اور مرنےوالوں کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

سنگھ نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک مختصر بیان میں کہا کہ امدادی  ٹیمیں جائے وقوعہ پر بھیج دی گئی ہیں اور  متاثرہ افراد کی مدد کے لئے  تمام کوششیں کی جا رہی ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!