اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی معاشی ترقی نے عالمی ترقی کو فروغ دیا،زمبابوین ماہرین معیشت

چین کی معاشی ترقی نے عالمی ترقی کو فروغ دیا،زمبابوین ماہرین معیشت

زمبابوے کے شہر ہوانگے میں ہوانگے تھرمل پاور سٹیشن کا بیرونی منظر-(شِنہوا)

ہرارے(شِنہوا)چین کی معاشی ترقی نے چیلنجز کے باوجود 2024 میں عالمی معیشت کو خاطر خواہ فروغ دیا۔

چین کے قومی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت نے 2024 میں گزشتہ سال کی نسبت 5 فیصد ترقی کی۔اس کی مجموعی ملکی پیداوار 1349.084 کھرب یوآن(تقریباً 187.7 کھرب امریکی ڈالر) ہوگئی۔

زمبابوے کے ماہر معیشت پراسپر چتمبرا نے شِنہوا کو حالیہ انٹرویو میں کہا کہ یہ اعدادوشمار مقامی و عالمی چیلنجز کا سامنا کرنے کے باوجود چین کو دنیا کی اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی معیشت کے طور پر اجاگر کرتے ہیں۔

چتمبرا نے اس ترقی کو کئی عوامل سے منسلک قرار دیا۔اس میں مستحکم ادارے قائم کرنے ،معاشی استحکام برقرار رکھنے اور اپنی کرنسی کو مستحکم کرنے کے لئے غیر ملکی کرنسی کے خاطر خواہ ذخائر برقرار رکھنے کی چین کی صلاحیت شامل ہے۔

مقامی تھنک ٹینک زمبابوے اکنامک پالیسی انالسز اینڈ ریسرچ یونٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر گبسن چیگومیرا نے چین کی معاشی ترقی کے کئی محرکات کا حوالہ دیا۔ان میں تیار مصنوعات پر اس کی بھرپور توجہ،معاون مالیاتی پالیسیاں اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مقامی مانگ میں اضافے کی تخلیقی حکمت عملیاں شامل ہیں۔

چیگومیرا نے دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ چین کے وسیع تجارتی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے عالمی معیشت پر اس کے مثبت اثر پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ چین بہت سے ممالک کا تجارتی شراکت دار ہے جس کا مطلب ہے کہ درآمدات یا برآمدات کے ذریعے چین سے تجارت افریقی ممالک سمیت بہت سی معیشتوں کی کلیدی محرک ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!