امریکی ریاست کیلیفورنیا کی اورینج کاؤنٹی میں لوگ ’’نی ہاؤ چائنہ! سی یو ان گوانگ ڈونگ۔۔4 امریکی فوٹو گرافروں کی ثقافتی منظرکشی‘‘ کے عنوان سے ہونے والی نمائش دیکھ رہے ہیں-(شِنہوا)
لاس اینجلس(شِنہوا)جنوبی کیلیفورنیا میں ایوارڈ یافتہ امریکی فوٹوگرافروں کے تخلیقی لینز سے چینی ثقافت کی عکاسی کے لئے تصویری نمائش شروع ہوگئی۔
جنوبی کیلیفورنیا کے 4 فوٹوگرافر گزشتہ سال نومبر میں چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کی خوبصورتی دیکھنے وہاں گئے تھے۔
معمول کی زندگی سے لے کر روایتی تقریبات تک فوٹوگرافر مختلف شہروں میں گئے اور گوانگ ڈونگ کے متحرک ورثے،فنون اور لذیذ پکوانوں سے محظوظ ہوئے۔
جنوبی کیلیفورنیا کی اورینج کاؤنٹی میں ساؤتھ کوسٹ پلازہ میں ہونے والی نمائش میں ان کے تخلیقی لینز سے گوانگ ڈونگ کی متحرک ثقافت کی 48 تصاویر رکھی گئیں۔ان میں چھاؤ شان علاقے سے شروع ہونے والے ینگ گے رقص،مارشل آرٹس ثقافت کے حوالے سے جانے جانے والے شہر فوشان میں کنگ فو کے دلکش مظاہرے اور دیہی باورچی خانوں سے لے کر اعلیٰ پائے کے کھانے کے مقامات تک ڈم سم روایات شامل ہیں۔
امریکہ کی نیشنل پریس فوٹوگرافرزایسوسی ایشن کے بیسٹ آف فوٹوجرنلزم کے فاتح مائیکل نیلسن نے شِنہوا کو بتایا کہ ان کے چین کے دورے کے دوران جس چیز نے انہیں سب سے زیادہ متاثر کیا وہ بالخصوص گوانگ ڈونگ صوبے میں چینی ثقافت کا فرق اور تنوع تھا۔
لاس اینجلس میں چینی قونصلیٹ جنرل کے ثقافتی قونصلر وانگ تائی یو نے کہا کہ اس تصویری نمائش سے امریکی حاضرین کو معروف امریکی فوٹوگرافرز کے ذریعے چین،چینی شہریوں کی زندگی اور چینی ترقی کے بارے میں مزید جاننے میں مدد ملے گی۔
تصویری نمائش 23 جنوری سے 9 فروری تک جاری رہےگی۔
